Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپس: روسی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار پر یوکرینی کھلاڑی ڈِس کوالیفائی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپس: روسی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار پر یوکرینی کھلاڑی ڈِس کوالیفائی
کھیل

ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپس: روسی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار پر یوکرینی کھلاڑی ڈِس کوالیفائی

Published July 28, 2023
Tags: Featured روس کے حملے کے بعد پہلی بار کسی روسی کھلاڑی کا مقابلہ کیا
Share
SHARE

میلان- اٹلی (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈ فینسنگ (شمشیر زنی) چیمپئن شپس میں خواتین کے مقابلوں میں روسی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار پر یوکرینی کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے ڈِس کوالیفائی ( نا اہل) کر دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمعرات کو یوکرین سے تعلق رکھنے والی ورلڈ چیمپئن اور اولمپک میڈلسٹ فینسر اولا خرلان (Olga Kharlan) کو ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں روسی حریف اینا سمرنووا (Anna Smirnova) کو شکست دینے کے بعد ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے پر ڈِس کوالیفائی کردیا گیا۔

اولا خرلان نے جمعرات کو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی چیمپئن شپ کی باؤٹ میں روسی کھلاڑی کو 15-7 سے شکست دی۔

میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کی روایت ہوتی ہے کہ وہ اپنے حریف سے ہاتھ ملاتے ہیں لیکن جب روسی کھلاڑی نے مصافحہ کرنے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو یوکرین کی اولا خرلان نے روسی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ یوکرینی کھلاڑی اولا نے گزشتہ سال اپنے ملک پر روس کے حملے کے بعد پہلی بار کسی روسی کھلاڑی کا مقابلہ کیا۔

تاہم ہاتھ ملانے سے انکار پر روسی کھلاڑی کی جانب سے اپیل کی گئی اور پھر انہوں نے 45 منٹ تک احتجاج کیا۔

روس کے بجائے نیوٹرل جھنڈے کے ساتھ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی روسی کھلاڑی اینا سمرنووا مقابلے کے بعد کھڑی رہیں جب تک انہیں کرسی نہیں دی گئی، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

تاہم کچھ دیر بعد ورلڈ چیمپئن اور چار مرتبہ اولمپک میڈلسٹ یوکرینی کھلاڑی اولا خرلان کو ‘بلیک کارڈ’ دیتے ہوئے چیمپین شپ میں خواتین کے انفرادی مقابلوں سے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

فینسنگ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا کھیل کے اصولوں کا حصہ ہے اور ایسا کرنے سے انکار کا نتیجہ بلیک کارڈ یا ملک سے نکال دیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد جس ٹورنامنٹ میں روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو نیوٹرل ایتھلیٹس کے طور پر شرکت کی اجازت دی گئی وہاں یوکرینی فینسرز نے ان کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا۔

تاہم یوکرین کی حکومت نے بدھ کے روز اپنے کھلاڑیوں کو روسی اور بیلاروسی پلیئرز جنہیں ٹورنامنٹ میں نیوٹرل جھنڈے کے ساتھ شرکت کی اجازت دی گئی ہے کے خلاف مقابلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ پہلی بار نہیں کہ یوکرینی کھلاڑیوں نے روسی یا بیلاروسی حریفوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا ہو۔اس سے قبل گزشتہ سال یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک نے یو ایس اوپن کے میچ میں بیلا روس سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

TAGGED:Featuredروس کے حملے کے بعد پہلی بار کسی روسی کھلاڑی کا مقابلہ کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سرینجز کا دوبارہ استعمال ملک میں ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کا سب سے بڑا سبب قرار
Next Article شمالی کوریا: جوہری صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کی نمائش، روسی و چینی عہدیدار بھی شریک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

شمالی کوریاکازیرِسمندرہزارکلومیٹر مار کرنیوالے جوہری ڈرون کا تجربہ

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک): شمالی کوریا نے سمندر کی سطح کے نیچے جوہری صلاحیت کے حامل ڈرون کا تجربہ کیا…

April 8, 2023
پاکستانکاروبار

پیٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا، مگر لیوی، کسٹمز کی آڑ میں 82 روپے کا ڈاکہ اور مہنگائی جاری

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت…

October 16, 2023
دلچسپ و عجیب

گوگل اسٹریٹ ویو میں خوفناک مخلوق نے امریکیوں کو دہشت زدہ کردیا

یوٹاہ-امریکا (ویب ڈیسک): گوگل اسٹریٹ ویو یا گوگل میپس کی ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ…

November 16, 2023
پاکستان

غیرقانونی تارکین وطن یکم نومبر تک پاکستان چھوڑ دیں، حکومت کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم…

October 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?