Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش

Published August 16, 2023
Tags: Featured آئندہ چند ہفتوں میں فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف ہو گا
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک):ِ واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔واٹس ایپ آئے روز اپنی ایپلی کیشن میں نئے فیچرز کا اضافہ کرتا رہتا ہے، قبل ازیں واٹس ایپ نے ایک ہی ایپ پر واٹس ایپ کے متعدد اکاؤنٹس چلانے کی آزمائش شروع کی تھی، اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

تاہم اب واٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے، جس کے تحت مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی پسند کے مطابق اسٹیکرز تیار کر سکیں گے یعنی آپ جو اسٹیکر آپ چاہتے ہیں اس کو تحریری طور پر بیان کرنا ہوگا اور پھر اسی کے مطابق اے آئی اسٹیکر تیار ہوسکے گا۔

واٹس ایپ کی ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں جو صرف چند اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیٹا (beta) ورژن کے صارفین کے لیے محدود ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کے لیے کون سے اے آئی ماڈل کا انتخاب کیا ہے، کیونکہ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ اسٹیکرز کی تیار کے لیے میٹا کی جانب سے پیش کردہ محفوظ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔یہ فیچر مختلف اے آئی ماڈلز جیسے مڈ جرنی یا ڈیل ای سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جس میں تحریر لکھ کر تصاویر تیار کی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شئیر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیکر بورڈ کھلتے ہی create کے نام سے نیا آپشن نظر آئے گا۔اس آپشن کو کلک کرتے ہی ڈسکرپشن باکس اوپن ہوگا جس کے تحت صارفین ایسی پرسنلائزڈ تصاویر تیار کر سکیں گے جن کو دوستوں یا گروپس میں اسٹیکر کے طور پر شیئر کیا جا سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی کو ڈیزائن یا آرٹ کا ماہر ہونا لازمی نہیں ہے، اگر آپ کو اسٹیکر تیار کرنا چاہتے ہیں تو اس کی تفصیل لکھ کر درج کریں جس کے بعد اس کا اینیمیٹڈ اے آئی ورژن تیار ہوسکے گا۔

اے آئی کی مدد سے اسٹیکرز تیار کرنے کے فیچر کا اعلان کرنے کے بعد تشویش ظاہر کی جارہی ہے کہ واٹس ایپ پر کس طرح کی تصاویر اور اسٹیکرز تیار اور شئیر کیے جاسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں واٹس ایپ نے وائرل اور گمراہ کن پیغامات اور تصاویر کے علاوہ کووڈ 19 کے دوران جھوٹی خبروں اور پیغامات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کارروائی شروع کی تھی اور اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے اقدامات بھی کیے گئے تھے۔

تاہم ویب انفو کی رپورٹ کے مطابق اے آئی سے تیار کردہ ان اسٹیکرز کے بارے میں یہ جاننا آسان ہوگا کہ انہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ان اسٹیکرز میں اے آئی کا واٹر مارک موجود ہوگا تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ انہیں اے آئی ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور صرف محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اس فیچر کا تمام صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

TAGGED:Featuredآئندہ چند ہفتوں میں فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف ہو گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article CBC، DHA کراچی: پراپرٹی ٹیکس میں %100 سے زائد اضافہ،علاقہ مکین پریشان
Next Article فیصل آباد: مبینہ توہین مذہب کےالزام پرمتعدد گرجا گھرنذرآتش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدالتیں اپنا احترام کرائیں اور سیاستدانوں کو اتنا کمزور نہ سمجھیں

سیالکوٹ(ویب ڈیسک‌): وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں لیکن عدالتوں کو بھی چاہیے وہ…

July 16, 2024
دنیا

ہردیپ سنگھ قتل معاملہ: امریکا کا بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی کا اشارہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): بھارت میں امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی کا اشارہ دے…

October 6, 2023
پاکستان

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایجنسیز کے کام کرنے کے…

May 21, 2024
کاروبار

چین نےگوادر تا کاشغر1860 میل طویل ریلوے لائن منصوبہ پیش کردیا

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبےکے تحت گوادر سےکاشغر تک 58 ارب ڈالرکا…

April 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?