مہاراشٹرا (شوبز ڈیسک): بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر برائے قبائلی امورجات وجے کمار گاوت نے نوجوانوں کو مچھلی کھانے کی ترغیب دینے کے لیے ایک انوکھا مشورہ دے ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے ایک وزیر کے مضحکہ خیز بیان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موصوف نے ماہی گیروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو مفت مشورہ دے ڈالا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر وجے کمار گاوت نے کہا کہ جو لوگ باقاعدگی سے مچھلی کھاتے ہیں ان کی آنکھیں انڈیا کی سابق ملکہ حسن اور فلمی دنیا کی کامیاب اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی طرح خوبصورت ہوجاتی ہیں۔
مودی سرکار کے وزیر برائے قبائلی امور نے مزید کہا کہ ایشوریا رائے کی طرح آپ کی آنکھیں بھی ہو گئیں تو جسے آپ دیکھیں گے وہ آپ کا ہوجائے گا۔
اس بیان پر اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر کو اپنی وزارت پر دھیان دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو سارے مچھلی خور ایشوریا رائے کے ہم شکل ہوتے۔