Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کو ساتھیوں سمیت قتل کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کو ساتھیوں سمیت قتل کردیا
دنیا

اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کو ساتھیوں سمیت قتل کردیا

Published August 11, 2025
Tags: Featured اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب نشانہ بنایا اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ معروف صحافی انس الشریف اپنے 3 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اپنے 3 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید ہو گئے۔غزہ کے الشفاء اسپتال کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے میں موجود تھے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھا۔شہادت پانے والوں میں الجزیرہ کے رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور میڈیا ورکر محمد نوفل شامل ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انس الشریف نے شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری، انسانی بحران اور جنگی جرائم کی وسیع کوریج کی تھی، جس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انس الشریف پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حماس کے ایک سیل کی سربراہی کر رہے تھے تاہم اس دعوے کے شواہد تاحال منظرِ عام پر نہیں لائے گئے۔

ذرائع کے مطابق انس الشریف ان صحافیوں میں شامل تھے جو غزہ میں جاری تباہی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے دن رات مصروف تھے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک 200 سے زائد صحافی اور میڈیا کارکنان شہید ہو چکے ہیں، جن میں متعدد کا تعلق الجزیرہ نیٹ ورک سے تھا۔

TAGGED:Featuredاسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب نشانہ بنایااسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وارقطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہمعروف صحافی انس الشریف اپنے 3 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار
Next Article خاتون سے زیادتی کا الزام، بھارتی فاسٹ بولر یش دیال پر پابندی عائد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل: قلندرز کا جادو آج بھی نہ چل سکا، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چھٹی شکست

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو…

February 27, 2024
پاکستان

ارشد شریف پاکستان سے کیوں گئے،تحقیقات کی جائے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نجات نیوز): چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران…

January 5, 2023
پاکستان

عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا؛ گنڈاپور

پشاور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران…

August 15, 2025
پاکستان

وزیر اعظم نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

(ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نجات…

May 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?