Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بجلی کے بھاری بل، نگراں وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بجلی کے بھاری بل، نگراں وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
پاکستان

بجلی کے بھاری بل، نگراں وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Published August 26, 2023
Tags: Featured ہنگامی اجلاس طلب وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔بجلی کے بلوں میں اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی۔راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا، پشاور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہریوں نے احتجاجاً بل جلائے اور دھرنا بھی دیا۔

اب اس معاملے کا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نوٹس لے لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 26, 2023

بجلی کے بل زیادہ آنے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مظاہرین کی بڑی تعداد نے بجلی کے بل جلا دیے۔ عام شہریوں کے علاوہ شیخوپورہ میں وکیلوں نے بھی احتجاج کے دوران بجلی کے بل جلا ڈالے۔

وزیراعظم آفس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی، صارفین کو بجلی بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

TAGGED:Featuredہنگامی اجلاس طلبوزیراعظم نے نوٹس لے لیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر
Next Article فاطمہ قتل کیس: پولیس نے زیر حراست 4 ملزمان کو چھوڑ دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

پوچو مگر مچھ اور چیٹو نامی شخص کی گہری دوستی جو مثال بن گئی

کوسٹاریکا (ویب ڈیسک): مگرمچھ کو دور سے دیکھنا ہی بیشتر افراد کو خوفزدہ کر دیتا ہے تو کیا کوئی اس…

October 2, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کی 100 گرفتاریاں، 80 رہائی چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں صرف سو سے…

February 26, 2023
پاکستانتازہ ترین

اقتدار کی ہوائیں‌بدلنے لگیں: MMA کو فعال کرنے کیلیےفضل الرحمان سرگرم، مذہبی رہنماؤں کو مدعو کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد…

July 23, 2025
پاکستانتازہ ترین

سندھ کابینہ کی بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری

کراچی (نجات نیوز): سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی. صوبائی کابینہ کے مطابق…

January 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?