Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان کا افغانستان کو وائٹ واش، ICC ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پاکستان کا افغانستان کو وائٹ واش، ICC ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل
کھیل

پاکستان کا افغانستان کو وائٹ واش، ICC ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل

Published August 27, 2023
Tags: Featured آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر وائٹ واش کیا
Share
SHARE

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر وائٹ واش کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے، 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔

269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 49 ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مجیب الرحمٰن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

راشد خان 16 اور حشمت اللہ شاہدی 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، رحمٰن اللہ گرباز 5 اور محمد نبی 3 رنز بناسکے، ابراہیم زدران اور گلبدین نائب صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ایک بار پھر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے، افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-3 کی فتح پاکستان کو نمبر ون پوزیشن پر لے آئی ہے۔

پاکستان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بھارت 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

افغانستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا، پاکستان ٹیم دوسری مرتبہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آئی ہے۔

پاکستان نے اس سال مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کرپہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سال 11 میں سے 8 ون ڈے میچز جیتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا ون ڈے اسائنمنٹ ایشیاکپ ہے۔

TAGGED:Featuredآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہپاکستان نے افغانستان کو ہرا کر وائٹ واش کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئینی بہانے نہیں چلیں گے، الیکشن 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں: اختر مینگل
Next Article بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

دنیا بھر میں‌آج عالمی یوم دماغ منایا جارہا ہے

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دماغی امراض کے حوالے سے نمائندہ تنظیم ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی (ڈبلیو ایف این) اور عالمی فیڈریشن…

July 22, 2023
پاکستان

قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن قائم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔سپریم کورٹ کے سینئر…

May 20, 2023
دنیا

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفرکاسف کا جنگ بند کرکےاسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

تل ابیب (ویب ڈیسک): رکن اسرائیل پارلیمنٹ عفرکاسف نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ بند…

August 29, 2024
دنیا

یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوشش پر پیوٹن نے دھمکی دیدی

ماسکو (ویب ڈیسک): روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوشش پر دھمکی دے دی۔غیر…

November 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?