کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں کھیلا جائے گا اور یہ پاکستان کا فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع ہے۔ کولمبو میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا لیکن ابھی تک بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
کولمبو شہر میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تین مختلف اوقات میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔
کولمبو کا فورکاسٹ دیکھا جائے تو آج وہان 93 فیصد بارش کا امکان ہے، اور دن کے اوقات میں بارش زیادہ متوقع ہے۔
آج کے میچ میں جیتنے والی ٹیم اتوار 17 سمتبر کو فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اگر بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا تو سری لنکا فائنل میں پہنچ جائےگا اور پاکستان باہر ہوجائے گا۔