Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلاول بھٹو کی جنرل پاشا، افتخار چوہدری، ن لیگ ، جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار اورPTIپر شدید تنقید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلاول بھٹو کی جنرل پاشا، افتخار چوہدری، ن لیگ ، جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار اورPTIپر شدید تنقید
پاکستان

بلاول بھٹو کی جنرل پاشا، افتخار چوہدری، ن لیگ ، جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار اورPTIپر شدید تنقید

Published September 15, 2023
Tags: Featured و ملک کا حال ہوا سب کے سامنے ہے یض حمید، ثاقب نثار اور ایک سیاسی جماعت کا گٹھ جوڑ تھا
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ حکومت میں رہی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) کو نام لیے بغیرایک بار پھر نشانے پر لے لیا۔لاہور میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا اور یہ اجلاس دو روز جاری رہا۔بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کے علاوہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اجلاس میں زور دیا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر مالی مدد کی جائے، عوام بجلی بلوں میں اضافے پر پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق ابھی اپنی حتمی حکمت عملی نہیں بنائی، الیکشن کی تاریخ آئے گی تو اپنی انتخابی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی کوغلط فہمی نہ ہوکہ پیپلزپارٹی خود کو ایک صوبے تک محدود سمجھتی ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جہاں سے پیپلزپارٹی نے جنم لیا، 2013 میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) پاشا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت نے سازش کرکے آر او الیکشن کروا کر پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا، بعد میں خود پنجاب سے پی پی کے نکلنے کا نقصان بھی اُٹھایا۔

بلاول کا کہنا تھاکہ ایک اتحادی سے متعلق کہا جاتا تھا کہ مشکل میں پاؤں پکڑتے ہیں جب مشکل میں نہیں ہوتے تو گلا پکڑتے ہیں، مذاق بن چکا ہے جو بہانے رانا ثنا اللہ دے رہے ہیں اس پر کیا رائے دوں؟

نیب ترامیم کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب پیپلز پارٹی کیلئے کوئی نئی چیز نہیں، ہمارا پہلے سے مؤقف ہے نیب آمر کا بنا ادارہ ہے، اسے بند ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ متوقع تھا، ہم تو کیسز دیکھ چکے ہیں اب بھی تیار ہیں، پرانے قانون یا نئے قانون کے تحت ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ جسٹس عمر عطا بندیال کا دور بھی ویسے ہی تھا جیسے سارے یا اکثر چیف جسٹس جو افتخار چوہدری کے بعد سے آئے، بندیال آخری چیف جسٹس تھے جو افتخار چوہدری کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے سلسلے میں جج بنے، تاریخ بندیال سے متعلق اپنا فیصلہ دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ 2018 میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایک سیاسی جماعت کا گٹھ جوڑ تھا، جو ملک کا حال ہوا سب کے سامنے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ 9 مئی سے پہلے میری ذاتی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی طور پر الیکشن تاریخ کا حل نکالیں، کاش ہماری وہ کوشش کامیاب ہوتی، تمام سیاسی جماعتوں کیلئے بہتر ہوتا لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے 9 مئی کو فیصلہ کہ کہ جناح ہاؤس، ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنا ہے تو وہ بات وہی رہ گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ان سیاستدانوں کے ساتھ بات کرسکتے ہیں جو براہ راست 9مئی میں ملوث نہیں تھے، مذاکرات کیلئے پیپلزپارٹی کے دروازے غیر عسکری ونگز کے لیے کھلے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق شکایت ایک سیاسی جماعت سے ہے، پارٹی نے آصف زرداری کو اختیار دیا ہے کہ وہ اس سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

TAGGED:Featuredو ملک کا حال ہوا سب کے سامنے ہےیض حمید، ثاقب نثار اور ایک سیاسی جماعت کا گٹھ جوڑ تھا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیب ترامیم کیس فیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جسٹس منصورکا اختلافی نوٹ
Next Article کراچی: بلدیہ فیکٹری ملزمان چھوٹنے کا نتیجہ: بھتہ مافیا دوبارہ سرگرم ، بلڈر کے بھتہ نہ دینے پر چوکیدارقتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسد طور کیخلاف کارروائی: ‘یہ تو عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی ہے’، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے…

March 11, 2024
پاکستان

کراچی؛سینئر وکیل شمس الاسلام قتل، فائرنگ میں‌بیٹابھی زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام…

August 1, 2025
انٹرٹینمنٹ

پیار کی عمر صرف 12 سال: یو یو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی طلاق ہوگئی

نئی دہلی (شوبز ڈیسک): معروف بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ گلوکارہ و…

November 8, 2023
پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔صدر مملکت کے…

September 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?