Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان نے2 بار نیب قوانین تبدیل کیے اس وقت بندیال کہاں تھے؟ شہباز شریف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان نے2 بار نیب قوانین تبدیل کیے اس وقت بندیال کہاں تھے؟ شہباز شریف
پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے2 بار نیب قوانین تبدیل کیے اس وقت بندیال کہاں تھے؟ شہباز شریف

Published September 17, 2023
Tags: پی ٹی آئی چیئرمین اپنے دور میں حواریوں کو این آر او دینے کیلئے دو بار نیب کا قانون تبدیل کر چکے ہیں
Share
SHARE

لندن (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ایک ڈکٹیٹر کے بنائے ہوئے قانون کو بحال کیا ہے۔لندن میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اپنے دور میں حواریوں کو این آر او دینے کیلئے دو بار نیب کا قانون تبدیل کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب عمران خان نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے اپنے رفیقان کو این آر او دینے کے لیے نیب قوانین تبدیل کیے تھے اس وقت بندیا ل کہاں تھے؟ اس وقت انہوں نے اس طرح کیوں ایکٹ نہیں کیا تھا؟ آرڈیننس تو چارہ ماہ کےلیے تھا اور عمران خان کے اسپانسرز نے اس سے فائدہ اٹھایا تھا، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کلاسیکل مثال تھی۔

اپنی بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی ہے، ان کی وطن واپسی کی راہ میں کوئی قانونی مشکل حائل نہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اپنے مقدمات میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لیا تھا، وہ 21 اکتوبر کو پاکستان جائیں گے۔

یاد رہے کہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی اہم بیٹھک میں ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوپاکستان واپسی پرمقدمات میں قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے اور ن لیگ کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

TAGGED:پی ٹی آئی چیئرمین اپنے دور میں حواریوں کو این آر او دینے کیلئے دو بار نیب کا قانون تبدیل کر چکے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلاول بیٹے کی طرح ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا: اسحاق ڈار
Next Article سندھ کی بقاء کے لیےٹھٹہ میں ےعوامی تحریک کا مارچ اور دھرنا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انتخابات ملک کا اندرونی معاملہ، شہریوں کو سیاسی عمل پربات کا حق حاصل ہے

(ویب ڈیسک ):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ…

February 15, 2024
پاکستان

اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا،عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکی

راولپنڈی (ویب ڈیسک): اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن…

January 4, 2024
پاکستانتازہ ترین

حسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی رپورٹ

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی اور عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی…

August 18, 2023
پاکستان

سندھ: غیر حاضر اساتذہ کا بیرون ملک موجودگی کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک ): سندھ کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ…

August 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?