اسلام آباد (ویب ڈیسک): ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے کے مطابق 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی ایل این جی سے پیدا کی گئی۔ ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی جبکہ 24 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوئی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ایک ماہ میں صارفین پر 131 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔