Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت نے کینیڈا کے 40 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارت نے کینیڈا کے 40 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
دنیا

بھارت نے کینیڈا کے 40 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

Published October 3, 2023
Tags: Featured سینئر کینیڈین سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا
Share
SHARE

نئی دہلی (ویب ڈیسک ): بھارت نے کینیڈا کو فوری طور پر اپنے سفارتکاروں کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا حکم دے دیا۔بھارت اور کینیڈا کے درمیان خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے کینیڈا میں قتل کے بعد جہاں کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کیا تو اس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈا کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور بھارت نے اب کینیڈا کو اپنے سفارتخانے میں تقریباً ایک تہائی عملہ کم کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کو بھارت میں موجود سفارتخانے سے 40 سفارتکاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے اور اس کے لیے 10 اکتوبر تک کی تاریخ دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نے کینیڈا کو ساتھ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس کی بتائی گئی تاریخ تک سفارتکاروں نے ملک نہیں چھوڑا تو ان کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کینیڈا کے 62 سفارتکار موجود ہیں جن کی تعداد 41 تک کم کرنے کا کہا گیا ہے۔

ہردیپ سنگھ کا قتل
واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

18 ستمبر کو پہلی بار کینیڈا کی حکومت نے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کیخلاف ہے۔

اس کے بعد کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جبکہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا۔

بعد ازاں بھارت نے کینیڈا کا الزام مسترد کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں سینئر کینیڈین سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

TAGGED:Featuredسینئر کینیڈین سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم
Next Article غیرقانونی تارکین وطن یکم نومبر تک پاکستان چھوڑ دیں، حکومت کی وارننگ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کراچی: فشری میں ڈاکوؤں نے کورین کمپنی کے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لیے

کراچی (ویب ڈیسک): فشری میں غیر ملکی کمپنی کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔پولیس…

August 18, 2025
کھیل

PSLسکیورٹی اخراجات:وزیراعظم کی نجم سیٹھی کوتعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی…

February 26, 2023
دنیا

مودی مجھ سے ڈرتاہے اس لیے مجھے نااہل کیا گیا:راہول گاندھی

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنی نااہلی کی وجہ مودی کے خوف…

March 25, 2023
پاکستانکاروبار

نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے؛ بلاول بھٹو کاوفاق سےمطالبہ

حیدر آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے نیا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ جاری کرنے کامطالبہ کردیا۔حیدرآباد…

August 12, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?