Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈکپ:ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان کی پہلی بار پاکستان کو شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈکپ:ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان کی پہلی بار پاکستان کو شکست
کھیل

ورلڈکپ:ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان کی پہلی بار پاکستان کو شکست

Published October 23, 2023
Tags: Featured افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے
Share
SHARE

چنئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی ہےجبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے۔

A FIRST ODI WIN AGAINST PAKISTAN IN EIGHT ATTEMPTS!

What a feeling 🙌#PAKvAFG #CWC23 pic.twitter.com/afAqsnfkCi

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 23, 2023

اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کو رواں ورلڈکپ میں تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 5 میچز کھیلے جس میں 2 میں کامیابی ہوئی جبکہ 3 میچز میں شکست ہوئی۔

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے گرین شرٹس کو اپنے بقیہ 4 میچز ضرور جیتنا ہوں گے۔

چنئی میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور عبد اللہ شفیق 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان 50 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر 56 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، امام 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند کا شکار ہوئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عبد اللہ 58 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان بھی 8 رنز بناکر نور احمد کا شکار ہوئے جبکہ سعود شکیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایسے میں کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی 92 گیندوں پر 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27 گیندوں پر 40 اور شاداب 38 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوں پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3، فاسٹ بولر نوین الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نبی اور عظمت اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز نے شروع سے ہی پاکستان بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، دونوں اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم کو 130 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے گندی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے بولرز مخالف ٹیم پر دباؤ نہیں ڈال سکے۔

تاہم اوپنر گرباز 65 اور ابراہیم 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 2 وکٹیں گرنے کے بعد بھی افغان ٹیم بالکل دباؤ میں نہیں آئی اور کپتان حشمت اللہ اور رحمت شاہ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت دلوادی۔

کپتان حشمت اللہ 48 اور رحمت شاہ 77 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، افغانستان نے پاکستان کا ہدف 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے ،نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ شکست کے باوجود پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔

پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

TAGGED:Featuredافغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بحیرہ عرب میں طوفان ‘تیج’ شدید ہوگیا، عمان اور یمن کے قریب پہنچ گیا
Next Article ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے،کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے: کاکڑ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

IMF معاہدےکا امکان: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے طے پا جانے کی امید پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج…

June 26, 2023
انٹرٹینمنٹ

معروف لوک گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

فیصل آباد: (شوبز ڈیسک): فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اسد عباس خالق حقیقی سے جا ملے۔اسد عباس…

August 15, 2023
کاروبار

وفاقی کابینہ کاعوام کو بجلی کا جھٹکا، 4 ماہ میں 76 ارب دینے ہونگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک): مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے…

February 14, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

واٹس ایپ بزنس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی

کراچی (ٹیک ڈیسک): میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ بزنس کو ماہانہ استعمال کرنے والے…

June 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?