Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بجلی کمپنیوں کےافسران کےمفت یونٹ بند، تاپی گیس پائپ لائن کواستثنیٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بجلی کمپنیوں کےافسران کےمفت یونٹ بند، تاپی گیس پائپ لائن کواستثنیٰ
پاکستانکاروبار

بجلی کمپنیوں کےافسران کےمفت یونٹ بند، تاپی گیس پائپ لائن کواستثنیٰ

Published October 26, 2023
Tags: Featured آج شام حتمی منظوری دے گی موسم سرما میں صنعتی صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کے بجلی کے مفت یونٹ بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے اضافی رقم دینے کی سفارش کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 3 اہم فیصلوں کی تیاری کرلی ہے اور ان کی آج منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو ریاستی استثنٰی اور اوگرا سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موسم سرما میں صنعتی صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بجلی کمپنیوں کے افسران کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گریڈ 17سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹ کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اس سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 کے افسر کو 450 ماہانہ مفت یونٹ کے بجائے 15ہزار 858 روپے دینےکی سفارش کی گئی ہے،گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹ کے بجائے 21 ہزار 996 روپے دینےکی سفارش کی گئی ہے، گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹ کے بجائے37ہزار 594 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے، گریڈ20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹ کے بجائے 46 ہزار 992 روپے دینےکی سفارش کی گئی ہے اورگریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹ کے بجائے 55 ہزار 536 روپے دینےکی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسرکو ماہانہ 650 مفت یونٹ کے بجائے 24 ہزار 570 روپے دینےکی سفارش ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ 18 کو ماہانہ 700 یونٹ کے بجائے 26 ہزار 460 روپے دینےکی سفارش ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ 19 کے افسر کو 1ہزار بجلی یونٹ کے بجائے 42 ہزار 720 روپے دینے کی سفارش ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ 20 کو ماہانہ 1100 یونٹ کے بجائے 46 ہزار 992 روپے دینے کی سفارش ہے، جنریشن کمپنی کے گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 یونٹ کے بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ 1974سے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی دی جارہی ہے، ملازمین مفت یونٹ فروخت بھی کرتے ہیں، گریڈ 16 تک کے ملازمین کو فی الوقت مفت بجلی کی سہولت جاری رہےگی، ہر ماہ بچ جانے والے مفت یونٹ اگلے مہینوں میں شامل کردیے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افسران کے موناٹائزیشن کا ریٹ جولائی 2023 کے ٹیرف پر منجمد رہےگا، وزارت خزانہ نے مفت یونٹ اور موناٹائزیشن دونوں کی مخالفت کی ہے،کابینہ کمیٹی برائے توانائی تمام سفارشات کی آج شام حتمی منظوری دے گی۔

TAGGED:Featuredآج شام حتمی منظوری دے گیموسم سرما میں صنعتی صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم کے پرنٹ میڈیا سے متعلق بیان پر APNS اور CPNE کا شدید ردعمل
Next Article صیہونی ریاست غیر قانونی ہے، فلسطینیوں کو تمام زمینیں واپس کی جائیں: یہودی پیشوا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

خواب میں گفتگو ممکن! سائنس دانوں کا “آلہ” ایجاد کرنےکا بڑا دعویٰ

کیلیفورنیا (ٹیک‌ڈیسک): امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے ایک ایسا تجربہ کیا ہے جس میں دو لوگوں…

October 17, 2024
انٹرٹینمنٹ

رجب بٹ پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل، ویلاگنگ کو بھی خیرباد کہہ دیا

کراچی (ویب ڈیسک): معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ تنازع اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد پاکستان چھوڑ…

July 18, 2025
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے: متھن چکرورتی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف…

May 12, 2024
انٹرٹینمنٹ

پہلی بار فلسطینی حسینہ نادین ایوب مس یونیورس مقابلے میں شرکت کریں گی

رملا - یروشلم (شوبز ڈیسک): فلسطین پہلی بار مس یونیورس 2025 میں شریک ہوگا۔تھائی لینڈ میں رواں سال نومبر میں…

October 7, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?