Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھ گئے: سرفرازکو سیاسی بنا پر کپتانی سے ہٹایا گیا؛نعمان نیاز،سرفراز احمداچھا آپشن ہے؛ رزاق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھ گئے: سرفرازکو سیاسی بنا پر کپتانی سے ہٹایا گیا؛نعمان نیاز،سرفراز احمداچھا آپشن ہے؛ رزاق
کھیل

بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھ گئے: سرفرازکو سیاسی بنا پر کپتانی سے ہٹایا گیا؛نعمان نیاز،سرفراز احمداچھا آپشن ہے؛ رزاق

Published October 29, 2023
Tags: Featured ابرار احمد پرفارم کرتا تو شاداب کی جگہ ٹیم میں ختم ہو جاتی بابر کسی اور کو اپنے کمفرٹ زون میں نہیں آنے دیتا
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): معروف اسپورٹس صحافی اور کرکٹ اینالسٹ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نعمان نیاز نے دعویٰ کیا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے ورلڈکپ 2019 کے میچ میں بھارت کو پہلے بیٹنگ دی تھی۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کے مطابق بابراعظم کو یہ سوچے بغیر کپتانی دی گئی کہ ان میں قیادت کی صلاحیتیں اور تجربہ نہیں ہے۔کرکٹ اینالسٹ کے مطابق’ بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم میں اتحاد اور ڈریسنگ روم کا ماحول مثالی ہوگیا تھا، پچھلی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم اور رضوان کو آرام کرکے افغانستان کیخلاف سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنا دیا ، اس کے بعد پہلی دفعہ ٹیم میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مان لیتا ہوں کہ ٹیم سلیکشن کے دوران بابراعظم کی نیت خراب نہیں ہوگی لیکن بابر کسی اور کو اپنے کمفرٹ زون میں نہیں آنے دیتا، مجھے نہیں سمجھ آتا کہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں کیوں نہیں کھلایا گیا؟ کیا میں یہ سمجھوں کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ اگر ابرار احمد پرفارم کرتا تو شاداب کی جگہ ٹیم میں ختم ہو جاتی؟

جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھی وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کے لیے اچھا آپشن قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عبدالرزاق، عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر نے شرکت کی جس میں میزبان تابش نے ان سے ٹیسٹ کپتان سے متعلق سوال کیا۔

عبدالرزاق نے نام لیے بغیر کہا کہ دو، تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کےلیے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں، ضروری نہیں جس کی ایوریج اچھی ہو اسے کپتان بنادیا جائے، یہیں ہم مار کھاتے ہیں، ہم نے ایک اچھا انسان، کھلاڑی اور کپتان یہ تینوں خوبیوں والے کو منتخب کرنا ہے۔

عبدالرزاق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرفراز ٹیسٹ میچز کے لیے اچھا آپشن ہے، ورنہ رضوان کو بھی کپتان بنایا جا سکتا ہے، شان مسعود بھی اچھے انسان ہیں، سرفراز اور شان دونوں ہی کھلاڑیوں کا خیال رکھتے ہیں۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

دوسری جانب محمد عامر نے پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کو تگڑا قرار دیا اور کہا کہ ورلڈکپ میں جو ٹیم گئی ہے وہ بابراعظم کی ٹیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے خلاف کوئی ایجنڈہ نہیں چل رہا وہ 4 سال سے کپتان ہے، امام کو ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ جب ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے ذمے داری کپتان پر جاتی ہے، کپتان ہی فیس ہے اسی کو جواب دینا ہوگا۔

TAGGED:Featuredابرار احمد پرفارم کرتا تو شاداب کی جگہ ٹیم میں ختم ہو جاتیبابر کسی اور کو اپنے کمفرٹ زون میں نہیں آنے دیتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یوسف زلیخا کا قصہ دہرایا گیا: روسی خاتون نےلے پالک بیٹے سے شادی کرلی
Next Article پاکستانی ہارر فلم ‘اِن فلیمز’ آسکر کے لیے نامزد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

یش راج فلمز رنویر سنگھ پر برہم، آئندہ لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی(شوبز ڈیسک): مسلسل 4 فلاپ فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ’’یش راج فلمز‘‘ نے لانچ…

April 16, 2023
کھیل

چوتھا ون ڈے : پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

(ویب ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم…

May 5, 2023
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل: دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سول ملازمین، 1 سپاہی شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی…

November 14, 2023
پاکستان

گوادر:مسلسل 16 گھنٹے بارش نے تباہی مچادی، بجلی فراہمی معطل، 3 بند ٹوٹ گئے، سیلابی صورتحال

گوادر (ویب ڈیسک): گوادر میں مسلسل 16 گھنٹے کی بارش نے ہر چیز کو تباہ کرکے کر رکھ دیا جس…

February 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?