Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انضمام الحق نے چیف سلیکٹرکےعہدے سے استعفیٰ دے دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > انضمام الحق نے چیف سلیکٹرکےعہدے سے استعفیٰ دے دیا
کھیل

انضمام الحق نے چیف سلیکٹرکےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

Published October 31, 2023
Tags: Featured قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہ
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پی سی بی سے بھی میں نے کہا تحقیق کریں جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پرالزامات لگنے پرمیں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کوکہا کہ آپ کوکوئی شک ہے توانکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس پر بورڈ کو کہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلےعہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ تمام چیزیں کلیئرہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا، مجھے لگا کہ میرے خلاف انکوائری ہورہی تو مجھے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، ہمیں انکوائری کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھاکہ شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور پی سی بی الزامات سے متعلق آزادانہ انکوائری کرائے، بالکل کلیئر بتا رہا ہوں کمپنی سے میرا زندگی میں کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، نہ میرا پہلے سائن ہے اور نہ بعد میں سائن ہے جو بھی بول رہا ہے غلط ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ بورڈ نےٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جب ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت میں موجود ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہے، ایونٹ میں گرین شرٹس اپنے 4 مسلسل میچز ہار چکی ہے۔

انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور رواں ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredقومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رحیم یار خان: بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرائی جائے: پسند کی شادی پر جرگے کا فیصلہ
Next Article سینیئر فلم ڈائریکٹر حسن عسکری لاہور میں انتقال کرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

چیئرمین میٹرک بورڈکا امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں

کراچی(ویب ڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روزبدھ کو صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ…

May 8, 2024
کھیل

12واں میچ: یونائیٹڈ کی زلمی کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 6…

February 23, 2023
دنیا

اسرائیل کیخلاف کارروای نہ کرنے پر فلسطینی صدرپر قاتلانہ حملہ ،محافظ جاں بحق، خود محفوظ رہے

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملہ ، ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔اسرائیل اور حماس کے…

November 8, 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنیوالی مشہور بھارتی اداکارہ سارہ خان نے دوسری شادی کرلی

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان شوبز کے ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی…

October 9, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?