Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹردوراسپیس کرافٹ لیزر سگنل سے پیغام رسانی کا تجربہ کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹردوراسپیس کرافٹ لیزر سگنل سے پیغام رسانی کا تجربہ کامیاب
سائنس و ٹیکنالوجی

1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹردوراسپیس کرافٹ لیزر سگنل سے پیغام رسانی کا تجربہ کامیاب

Published November 27, 2023
Tags: Featured اسپیس کرافٹ میں ایک لیزر ٹرانسیور نصب ہے جو نیئر انفراریڈ لیزر سگنل موصول اور بھیج بھی سکتا ہے
Share
SHARE

واشنگٹن: (ٹیک ڈیسک): ناسا نے 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹر فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے لیزر سگنل سے پیغام موصول کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک بیان میں کہا کہ لاکھوں کلومیٹر فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے لیزر کی مدد سے بھیجا گیا پیغام خلائی مواصلات کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پیغام کا موصول کیا جانا ناسا کے ڈیپ اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز (ڈی ایس او سی) تجربے کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتا ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چاند سے 40 گُنا زیادہ فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے کامیابی کے ساتھ لیزر سے ڈیٹا منتقل کیا گیا ہو۔

اس وقت خلاء میں موجود تمام اسپیس کرافٹس کے ساتھ رابطہ ریڈیو سگنلز کی مدد سے کیا جاتا ہے جبکہ دنیا میں نصب بڑے بڑے اینٹینا سے سگنل بھیجے اور موصول کئے جاتے ہیں۔ اگرچہ پیغام رسانی کا یہ ذریعہ معتبر ثابت ہوا ہے لیکن ان کا بینڈوتھ محدود ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کی رفتار سست ہے اور اس سے ایچ ڈی تصاویر اور ویڈیو جیسی بڑی فائلیں بھیجنا ناممکن ہے۔

خلائی ادارے کے مطابق ناسا کے ڈی ایس او سی پر کام کرنے کا مقصد لیزر کے ذریعے آپٹیکل کمیونیکیشن کو استعمال کرنا ہے، یہ ٹیکنالوجی ڈیٹا کی شرح میں 100 گُنا تک بہتری لاسکتی ہے۔ چاند سے زیادہ فاصلے پر اس ٹیکنالوجی کی آزمائش کی پہلی کوشش ناسا کے سائیکی مشن کے طور پر کی گئی، گزشتہ ماہ بھیجے جانے والے اس مشن کا مقصد خلاء میں زمین سے کافی فاصلے پر موجود ایک سیارچے کا مطالعہ کرنا تھا۔

اسپیس کرافٹ میں ایک لیزر ٹرانسیور نصب ہے جو نیئر انفراریڈ لیزر سگنل موصول بھی کر سکتا ہے اور بھیج بھی سکتا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ ’فرسٹ لائٹ‘ کامیابی متعدد تجربوں کا ایک حصہ جس سے وہ پُر امید ہوتے ہیں کہ لیزر ٹیکنالوجی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

TAGGED:Featuredاسپیس کرافٹ میں ایک لیزر ٹرانسیور نصب ہےجو نیئر انفراریڈ لیزر سگنل موصول اور بھیج بھی سکتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جانک سنر نے47 سال بعد اٹلی کو ٹینس ڈیوس کپ کا چیمپئن بنادیا
Next Article حسان نیازی کو فرارکروانے کا کیس: علی زیدی اشتہاری قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بابراعظم کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور…

March 21, 2023
پاکستان

جے یو آئی حکومت میں شامل ہوگی اور نہ حمایت کرے گی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی حکومت…

September 1, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش

کراچی (ٹیک ڈیسک):ِ واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش…

August 16, 2023
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیس؛ زیر حراست 103افراد کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس میں زیر حراست 103افراد…

March 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?