Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ
پاکستان

سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

Published November 28, 2023
Tags: Featured بحریہ ٹاؤن پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد رقم حکومت سندھ کو ادا کرنے کا پابند
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے وقت ضائع کرانے پر بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور اسے یہ رقم سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے جو کہ مفت طبی امداد فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کو اس کے قبضے میں موجود اراضی کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے آف پاکستان (ایس او پی) کی جانب سے کیے گئے سروے کے لیے خرچ کی گئی رقم کے برابر رقم حکومت سندھ کو ادا کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

یہ ہدایات پیر کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ 13 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں شامل تھیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 23 نومبر کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے وکیل سلمان اسلم بٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 21 مارچ 2019 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو سندھ کے ضلع ملیر میں 16ہزار 986 ایکڑ اراضی ملنی تھی لیکن اسے صرف 11ہزار 747 ایکڑ ملی، یہ زمین ملنے والی زمین سے 5ہزار 149 ایکڑ کم ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ادارے کو وعدے کے مطابق زمین نہیں ملی اس لیے اس نے اقساط کی ادائیگی روک دی، اس نے سات سال کی مدت میں 460 ارب روپے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور درخواست کے ذریعے اس بارے میں عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا گیا تھا۔

آرڈر میں کہا گیا کہ سروے آف پاکستان نے زمین کا سروے کیا اور اس کے ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ یہ سروے گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم ریسیورز کا استعمال کرتے ہوئے سائنسی طریقے سے بحریہ ٹاؤن کی اپنی سروے ٹیم کی موجودگی میں کیا گیا تھا، سروے کی لاگت 10 لاکھ روپے تھی۔

سروے آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اصل میں بحریہ ٹاؤن کے پاس کل 19ہزار 931.63 ایکڑ زمین ہے، یہ زمین بحریہ ٹاؤن کے قبضے میں 3ہزار 035.63 ایکڑ غیر مجاز ہے۔

آرڈر میں کہا گیا کہ اس طرح فراہم کردہ اراضی کی کمی کا افسانہ سروے رپورٹ اور بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپنی فائلنگ سے پوری طرح بے نقاب ہو گیا۔

اس میں کہا گیا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے زمین میں کمی کا الزام لگاتے ہوئے درخواستیں دائر کیں تاکہ ان قسطوں کی ادائیگی سے بچا جاسکے جو اس نے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

آرڈر میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ لاگو مارک اپ کو چھوڑ کر 166.25 بلین روپے کی رقم اب تک ادا کر دی جانی چاہیے تھی لیکن صرف 24 بلین روپے ادا کیے گئے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام پر نیشنل بینک آف پاکستان کے زیر انتظام اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے 136 ملین پاؤنڈز اور 44 ملین ڈالر کی ترسیلات کا حوالہ دیتے ہوئے حکم میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر یہ رقم عدالت کے اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی اور سپریم کورٹ کو نیشنل کرائم ایجنسی یوکے کی جانب سے مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی پکڑی گئی رقم کے معاملے میں غیر ضروری طور پر شامل کیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں وہ قسطیں جمع نہیں کرائیں جو اس نے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ادائیگیوں کے بعد سپریم کورٹ رجسٹرار کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹ کو بند کردیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredبحریہ ٹاؤن پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائدرقم حکومت سندھ کو ادا کرنے کا پابند
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل
Next Article عدالتی حکم کے باوجود سائفر کیس ٹرائل جیل میں ہی کرنیکا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے 5 گھنٹے طویل ملاقات

بیجنگ (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کے دو روزہ دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ…

June 19, 2023
پاکستان

آج پاکستان موجود ہے تو1973ء کے آئین کی وجہ سے ہے، بلاول

کراچی (ویب‌ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے وہ آمرانہ دور دیکھے جس میں…

September 24, 2024
کاروبار

بجلی بریک ڈاؤن: ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید متاثر ،7 کروڑ ڈالر کا نقصان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ِ: ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہوگئی۔ آل پاکستان…

January 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، میئر کراچی

کراچی (ویب ڈیسک): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نالوں کی گنجائش 40 میٹر ہے مگر کراچی میں…

August 22, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?