Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت گیس صارفین پر 232 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کیلیے کوشاں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت گیس صارفین پر 232 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کیلیے کوشاں
پاکستانکاروبار

حکومت گیس صارفین پر 232 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کیلیے کوشاں

Published December 27, 2023
Tags: Featured جنوری 2024 سے 232 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا لیا
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): نگران حکومت نے صوبہ سندھ کی مخالفت کے باوجود گھریلوں صارفین سے یکم جنوری 2024 سے 232 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل) نے حکومتی ہدایات پر سردیوں کے دوران مہنگی ایل این جی کی لاگت سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلیے لاگت گھریلوں صارفین پر ڈال دی ہے، تاہم، قانونی فریم ورک نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں کی وصولی نہیں کی جاسکی ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران مہنگی ایل این جی کی لاگت کی گھریلوں صارفین سے وصولی کیلیے پارلیمنٹ سے گیس کا ویٹڈ ایوریج کاسٹ بل منظور کرایا گیا تھا، تاہم، اپوزیشن کے ہمراہ سندھ حکومت نے اس بل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

اب نگران حکومت نے ریگولیٹر کو یکم جنوری 2024 تک اس مد میں گھریلوں صارفین سے 232 ارب روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ رواں سیزن کے دوران 70 ارب روپے کے مزید بھی وصول کرنے ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق نگران حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی پیروی کرتے ہوئے مہنگی ایل این جی کا رخ گھریلوں صارفین کی طرف موڑنے کے طریقے پر گامزن ہے، جس سے رواں سیزن کے دوران تقریبا 70 ارب روپے کا بوجھ گھریلوں صارفین پر پڑے گا، تاہم اس اقدام کو قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر سندھ حکومت کی جانب سے جو اپنے صارفین کو سستی گیس فراہم کرنا چاہتی ہے۔

نگران حکومت ویکوگ بل کو مرحلہ وار نافذ کرنا چاہتی ہے اور اس کا نفاذ صنعتوں سے شروع کرکے اسے گھریلوں صارفین تک توسیع دینے کی خواہاں ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کی کمی کی وجہ سے گیس سیکٹر خطرات کا شکار ہے، گزشتہ دہائی کے دوران گیس کی کوئی نمایاں دریافت نہ ہونے اور موجودہ ذخائر سے پیداوار میں سالانہ 9 فیصد کمی کی وجہ سے پاکستان ایل این جی کا امپورٹر بن گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویکوگ بل کے عدم عملدرآمد اور ایل این جی کی قیمتوں کی مکمل عدم وصولی کی وجہ سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کی معاشی حالت تباہ ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ گردشی قرضوں کے خاتمے کیلیے نگران حکومت نے حال ہی میں گیس کی قیمتوں میں 139 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

تاہم انرجی سیکٹر کا بلاسود گردشی قرضہ 4.5 ہزار ارب روپے ہے، جس میں سے گیس سیکٹر کا حصہ 2.1 ہزار ارب روپے ہے جبکہ پاور سیکٹر کا قرضہ 2.3 ہزار ارب روپے ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان اقدامات کے باجود گردشی قرضہ مسلسل بڑھ رہا ہے، اگر چہ ایل این جی کی لاگت 3600mmcfd ہے لیکن نگران حکومت یہ فرٹیلائزر سیکٹر کو 1239فی mmbtu کے ریٹ پر فراہم کر رہی ہے۔

تاہم سستی گیس کے حصول کے باوجود فرٹیلائزرز نے یوریا کی فی بوری کی قیمت 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کردی ہے، اس کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹر گیس انفراسٹرکشر ڈیولپمنٹ سیس ( جی آئی ڈی سی) کی مد میں اربوں روپے صارفین سے وصول کرچکا ہے، لیکن یہ رقم ابھی تک قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredجنوری 2024 سے 232 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا لیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورون دھون ایک ہی فلم کی شوٹنگ میں چوتھی بار زخمی
Next Article مانجھند: انڈس ہائی وے پر حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، مگر قومی کھیل کا کسی کو پتا ہی نہیں!

ہانگ زو - چین (اسپورٹس ڈیسک): چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم…

September 26, 2023
پاکستان

راولپنڈی: گرجا گھروں کو جلانے کی افواہ، کرسچن کالونی مکین راتوں رات گھر چھوڑکر چلے گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک): گرجا گھروں کو جلائے جانے کی افواہ پر کرسچن کالونی کے مکینوں نے راتوں رات بستی خالی…

August 25, 2023
دنیا

عالمی جنگی جنون:2022میں2100ارب ڈالرکااسلحہ فروخت،انڈیاٹاپ پر

کراچی (ویب ڈیسک): بھارتی جنگی جنون میں گزشتہ برسوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ 2018 سے 2022 کے…

March 14, 2023
کھیل

بس میں رش کی وجہ سے کرایہ بچا کر سموسے کھاتا تھا: بابر اعظم

(ویب ڈیسک ): ومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اکیڈمی جانے کیلئے بس کا کرایہ بھی…

May 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?