Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
پاکستان

مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

Published January 10, 2024
Tags: Featured پرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود ہے سزائے موت دینےکا حکم معطل نہیں ہوا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔سابق صدرپرویز مشرف سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ پرویزمشرف نے سزا کےخلاف اپیل دائرکر رکھی ہے جو کرمنل اپیل ہے، ہماری درخواست لاہور ہائیکورٹ کے سزا کالعدم کرنے کے خلاف ہے جو آئینی معاملہ ہے، دونوں اپیلوں کو الگ الگ کرکے سنا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا موجودہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار اور اپیل دو الگ معاملات ہیں، پہلے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدرکو سن لیتے ہیں۔

دوران سماعت وفاقی حکومت نے پرویزمشرف کی سزا کےخلاف اپیل کی مخالفت کی، جس پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سے استفسار کیا آپ پرویزمشرف کی اپیل کی مخالفت کر رہے ہیں یا حمایت؟ اٹارنی جنرل نے بتایا پرویز مشرف کی اپیل کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یاد رہے 17 دسمبر 2019 کو خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آئین شکنی کے مقدمے میں آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دینےکا حکم سنایا تھا۔

پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دینا شروع کیے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے پرویز مشرف کے ورثا کی عدم موجودگی میں تو ان کے وکیل کونہیں سن سکتے، مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، ورثا کے حق کے لیے کوئی دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے، عدالت 561 اے کا سہارا کیسے لے سکتی ہے؟

وکیل سلمان صفدر نے کہا اس عدالت کے اقدام کو سراہتا ہوں لیکن پرویز مشرف کے ورثا پاکستان میں مقیم نہیں ہیں، 5 فروری 2023 کو پرویز مشرف کا انتقال ہو گیا تھا، پرویز مشرف کے اہلخانہ کو اپیل سماعت کے لیے متعدد پیغامات بھیجے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

چیف جسٹس نے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا آپ کے لاہور ہائیکورٹ پر تحفظات کیا ہیں؟ جس پر سلمان صفدر کا کہنا تھا لاہورہائیکورٹ میں مشرف ٹرائل والے جج کے سامنے سپریم کورٹ میں بھی پیش نہیں ہوتا، اس بارے میں آپ کے چیمبر میں کچھ گزارشات ضرور کروں گا، چیف جسٹس نے کہا ہم کسی کو چیمبرمیں نہیں بلاتے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آرٹیکل 12 کے تحت مشرف کے ساتھ ملوث تمام افراد کے خلاف عدالتی دروازے تو کھلے ہیں، جس پر وکیل سلمان صفدر بولے ایمرجنسی کے نفاذ میں پرویز مشرف تنہا ملوث نہیں تھے، اس وقت کے وزیراعظم، وزیر قانون، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے ججزبھی ملوث تھے، پرویز مشرف کو سنے بغیر خصوصی عدالت نے سزا دی، ایک شخص کوپورے ملک کے ساتھ ہوئے اقدام پر الگ کرکے سزا دی گئی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اگر 1999 کی ایمرجنسی کی تحقیقات ہوتیں تو 3 نومبرکا اقدام نہ ہوتا۔

سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ عدم پیروی پر برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے ورثا نے متعدد نوٹسز پر بھی کیس کی پیروی نہیں کی، پرویزمشرف کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 17 دسمبر 2019 کو سزا سنائی، پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں اپیل نمبر 785 دائرکی، پرویز مشرف کی جانب سے 16 جنوری 2020 کو اپیل دائر ہوئی، سلمان صفدر نے بتایا کہ مشرف 5 فروری 2023 کو انتقال کر گئے، یہ اپیل 10 نومبر 2023 میں سماعت کیلئے مقرر ہوئی،عدالت نے مشرف کے قانونی ورثا کو پاکستان اور بیرون ملک دستیاب ایڈریسز پر نوٹسز جاری کیے، سپریم کورٹ نے اخبارات میں بھی نوٹسز بھی شائع کرائے۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا خصوصی عدالت کوکالعدم قرار دینے کا فیصلہ قانون کے منافی تھا۔

خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو 3 نومبر2007کے اقدام پردو ایک سے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نےخصوصی عدالت کے قیام کوغیرقانونی قرار دے کر سزا ختم کر دی تھی، خصوصی عدالت کا قیام کالعدم قرار دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر نقوی نے تحریر کیا تھا۔

یاد رہے کہ آخری سماعت پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

جبکہ 21 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ میری ذاتی رائے میں پرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود ہے معطل نہیں ہوا۔

TAGGED:Featuredپرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود ہےسزائے موت دینےکا حکممعطل نہیں ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کندھ کوٹ: الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج، 4 ملازمین جاں بحق
Next Article سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک): سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان…

August 2, 2025
دلچسپ و عجیب

ردی میں سے خریدی گئیں کتابوں میں خفیہ فوجی معلومات نکل آئیں

(ویب ڈیسک): اوساکا: چین میں ایک شہری کے ہاتھ ایسی کتاب لگ گئی جس میں فوج کے حوالے سے خفیہ…

June 22, 2024
پاکستان

یومِ تکریم شہدا: قوم کا شہدا کو خراج عقیدت، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ملک بھر میں آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو…

May 25, 2023
پاکستان

ملک میں پُرتشدد مظاہرے ،جلاؤ گھیراؤ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لگاتار دوسرے دن ملک بھر میں پاکستان تحریک…

May 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?