کراچی (ٹیک ڈیسک): مقبول سوشل میڈیا سائٹ ایکس جو پہلے ٹوئٹر تھا، پاکستان بھر میں ڈاؤن ہے جس سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن ہے، صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔
صارفین ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے، جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو اسکرین پر ‘this site can’t be reached’ کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔
Downdetector کے مطابق رات 9 بج کر ایک منٹ کے قریب ایکس کی بندش کی کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔