Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ ہائیکورٹ کا ملک بھر میں سماجی رابطےکی سائٹ ایکس بحال کرنیکا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ ہائیکورٹ کا ملک بھر میں سماجی رابطےکی سائٹ ایکس بحال کرنیکا حکم
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سندھ ہائیکورٹ کا ملک بھر میں سماجی رابطےکی سائٹ ایکس بحال کرنیکا حکم

Published February 22, 2024
Tags: Featured ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے سائٹ ایکس بحال کرنےکا حکم سندھ ہائیکورٹ ملک بھر میں تعطل کا شکار
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو ملک بھر میں تعطل کا شکار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس بحال کرنےکا حکم دیدیا۔عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیر داخلہ نے بیان دیا ہے ایکس بند کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی، نگران وزیر آئی ٹی نے بیان دیا کہ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کو چار چاند لگا دیئے ہیں، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر آئی ٹی وی پی این لگا کر ایکس استعمال کرکے قوم کو بتا رہے ہیں کہ ایکس بند نہیں ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے استفسار کیا کہ کون سائٹس بند کرتا ہے کس نے حکم دیا ہے بند رکھنے کا؟

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایکس بند رکھنے، سروس کو سلو رکھنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے، پی ٹی اے سے پوچھا جائے کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کیں؟

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ صحافیوں اور جن کی روزی روٹی ایکس سے وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات ہیں، ذرائع ابلاغ اور ریسرچ سے وابستہ لاکھوں افراد کو ایکس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے، غزہ، فلسطین کو ایڈز فراہم کرنے والوں اور معلومات تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کتنے دن سے ایکس سروس بند ہے؟ ہم نے پہلے بھی ایک درخواست میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا یہ درخواست اس سے کیس سے مختلف ہے، جس دن کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تھا ہم نے کس طرح دھاندلی کرائی اس دن سے ایکس بند ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد لوگوں تنقید کر رہے تھے، پانچ روز سے وہ لوگ پریشان ہیں جن روز گار ایکس سے وابستہ ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے پی ٹی اےکو بلاجواز انٹرنیٹ، ویب سائٹس، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا اور حکم دیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروس بحال کی جائیں۔

TAGGED:Featuredٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اےسائٹ ایکس بحال کرنےکا حکمسندھ ہائیکورٹملک بھر میں تعطل کا شکار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلائنڈ کرکٹ سیریز: پہلے میچ میں پاکستان کی بھارت کو 5 وکٹ سےشکست
Next Article عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے، انتشار پھیلانے والوں کو روکاجائے: طاہر اشرفی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

یقین ہے ملکی معیشت بہت جلد بہتر ہو جائے گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن…

July 31, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: میٹروول میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق، دولہا گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے میٹروول میں دو روز قبل شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق…

July 1, 2024
کھیل

سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز، رونالڈو نے ’تاریخ‘ رقم کردی، سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن حاصل کرلیے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور سنگ میل عبور…

September 13, 2024
پاکستان

شادی کیلیے کم ازکم عمرکا تعین ریاست کااختیار ہے؛فیڈرل شریعت کورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): فیڈرل شریعت کورٹ نے ایک فیصلے میں قرار دیا ہےکہ ریاست کو اختیار ہےکہ شادی کے…

March 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?