Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی کا حکومتی اے پی سی ڈرامہ قرار، شرکت سے انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی کا حکومتی اے پی سی ڈرامہ قرار، شرکت سے انکار
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا حکومتی اے پی سی ڈرامہ قرار، شرکت سے انکار

Published February 3, 2023
Tags: آل پارٹیز کانفرنس اسد عمر پی ٹی آئی شرکت سے انکار
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم قومی مسائل پر 7 فروری کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر شبلی فراز اور وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک میں جاری دہشت گردی سمیت اہم قومی مسائل پر حکومت کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے سوال پر کہا کہ یہ اتنا بڑا ڈراما کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہی تحریک انصاف جس کے رہنماؤں اور ساتھیوں کو قید کیا جارہا ہے، راتوں رات اٹھایا جارہا ہے، جس کے چیئرمین کو نااہل اور گرفتار کرنے کی ہر کوشش کی جارہی ہے اور یہ مل کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ قوم مل کر ساتھ چلے تو ان کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تحریک انصاف, حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک ایک طرف دہشت گردی کی طرف جارہا ہے اور کل رات ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر آگئے لیکن حکومت شیخ رشید، عمران ریاض خان کو گرفتار کر رہی ہے، شاندانہ گلزار کے خلاف پرچے کاٹ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کی توجہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے پر ہونی چاہیے ان سب کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ تحریک انصاف والا یا اس کی حمایت کرنے والا سیاست دان اور صحافی سچ کی آواز اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقاریر اور ٹیلی ویژن پروگرام میں بات کرنے پر غداری اور بغاوت کے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں اور ملک میں آئین کو مسخ اور جمہوریت کو کچلنے کی ہر کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی مسائل پر 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت تمام قومی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مدعو کیا ہے۔

TAGGED:آل پارٹیز کانفرنساسد عمرپی ٹی آئیشرکت سے انکار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کی بحالی:سندھ یونائیٹڈ پارٹٰی سکھر سے کراچی لانگ مارچ کریگی
Next Article ملک میں پٹرول کا بحران:آئل ریفائنریز میں خام تیل کی قلت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

جسقم نےڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف احتجاج کی کال دیدی

کراچی (ویب ڈیسک): جسقم نے آٹے کی قیمتوں میں ہیرا پھیری اور ڈیجیٹل مردم شماری شناختی کارڈ کے بغیر کرانےکے…

January 12, 2023
پاکستان

ہم نہیں مانتے کہ ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے: بلاول

خیرپور میرس (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نہیں مانتے کہ ملک میں…

April 5, 2023
پاکستان

سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے ادبی و فکری نشست کا انعقاد

حیدرآباد (نجات نیوز): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف…

January 9, 2023
پاکستان

عمران نے طالبان کو بسایا، خیبرپختونخوامیں‌ پیسہ دیا جارہا ہے؛ بلاول

دادو (نجات نیوز): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جارہا ہے،…

January 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?