Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پنجاب اسمبلی اجلاس، اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پنجاب اسمبلی اجلاس، اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری
پاکستان

پنجاب اسمبلی اجلاس، اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری

Published February 24, 2024
Tags: Featured اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد نئے اراکین کے حلف کے بعد پنجاب اسمبلی ایوان میں حلف
Share
SHARE

(ویب ڈیسک) : لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسپیکر کے انتخابت کیلیے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ایوان میں اجلاس شروع ہوا تو دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بچھڑ جبکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان ہوا۔

اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ پہلے اسپیکر اور پھر ڈپٹی سپیکر کاالیکشن ہوگا۔

سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار ایوان میں بتایا۔ ایوان میں دائیں جانب تین بوتھ بنائے گئے، جس میں پی پی ون سے 125 ممبران، بائیں جانب پولنگ بوتھ نمبر دو میں پی پی 126-250 اور تین میں پی پی 251-371 تک ووٹ ڈالا۔

آج کے اجلاس میں چھ معزز ممبران نے حلف اٹھایا۔ جن میں پی پی 214 وسیم خان بادو زئی، پی پی 157 فرحت عباس، پی پی 203 رائے محمد مرتضی اقبال
پی پی 83 فتح خالق بندیال، پی پی 30 چوہدری شافع حسین اور پی پی 70 تشکل عباس وڑائچ شامل ہیں۔

نئے اراکین کے حلف کے بعد پنجاب اسمبلی ایوان میں حلف اٹھانے والے ممبران کی تعداد 327 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ عددی اعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین میں سے 321 نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔

صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل 98 ارکان کے ساتھ ایوان میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے 5، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیاالحق کا ایک ایک رکن پنجاب اسمبلی کا رکن ہے ۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ملک محمد احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ کو ایوان میں واضح برتری کی حمایت حاصل ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو پاکستان پیپلز پارٹی، ق لیگ اور آئی پی پی کے ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی مجموعی طور پر 223 ارکان کے ساتھ ناقابل شکست برتری لیے ہوئے ہیں ۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا، جس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کریں گے۔

TAGGED:Featuredاسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمدنئے اراکین کے حلف کے بعد پنجاب اسمبلی ایوان میں حلف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نصیرالدین شاہ سیلفی لینے والے مداحوں پر برس پڑے
Next Article پی ایس ایل 9:کراچی نے لاہور کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

کابل (ویب ڈیسک): افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد…

September 3, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نےآئی پیڈ ائیر اور آئی پیڈ پرو ٹیبلیٹس کے نئے ورژن متعارف کرا دیے

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایپل نے آئی پیڈ ائیر اور آئی پیڈ پرو ٹیبلیٹس کے نئے ورژن متعارف کرائے ہیں۔7 مئی…

May 8, 2024
پاکستانکاروبار

سندھ میں پریمیم نمبر پلیٹس کیلیے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز

کراچی(ویب ڈیسک): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے پریمیم نمبر پلیٹس کے لیے پاکستان…

October 3, 2024
پاکستان

سندھ مارچ28واں دن: ایس یو پی پیدل لانگ مارچ کارواں ٹھٹھہ پہنچ گیا

سجاول-ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سکھر سے ایس یو پی کا سندھ مارچ کارواں نےروشن علی بھرو، جگدیش آہوجا، امیر آزاد پنہور…

March 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?