Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ادارے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں:عارف علوی پر اسمبلی توڑنےاور اجلاس نہ بلانے کے دو مقدمات ہونگے: بلاول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ادارے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں:عارف علوی پر اسمبلی توڑنےاور اجلاس نہ بلانے کے دو مقدمات ہونگے: بلاول
پاکستان

ادارے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں:عارف علوی پر اسمبلی توڑنےاور اجلاس نہ بلانے کے دو مقدمات ہونگے: بلاول

Published February 27, 2024
Tags: Featured پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اپنےگورنرخودفائنل کریں گے عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے، ان پر ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے کا ہوگا اور دوسرامقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانےکاہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ ادارے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں، سیاستدانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنے دائرے میں رہ کر سیاست کریں، انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایک دوسرے کی عزت کریں، سیاستدان ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو امید نہ رکھیں کہ کوئی ادارہ کرے گا، اگر ایسا ہی رہا تو اگلی تین نسلوں تک بھی یہی تماشہ چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے، ان پر ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے کا ہوگا اور دوسرامقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانےکاہوگا، صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں، مواخذےکےبجائے انتخابی عمل کے ذریعےعارف علوی کی جگہ دوسرا صدرلائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شروع تو وہاں سے ہوں گے کہ علوی صاحب نے آئین توڑا، عارف علوی آئین کو توڑتے ہوئے اپنا فرض نہیں نبھا رہے، صدر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو اسپیکر پوری کردیں گے کیونکہ آئین میں لکھا ہے ہر حال میں 29 فروری کو اسمبلی اجلاس بلاناہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا جو ہمارے پاس ووٹ مانگنے آئے ہم نے دیا، سنی اتحاد کونسل ہمارے پاس ووٹ مانگنے نہیں آئے تو کسی اور کی حکومت پر اعتراض کیسا، ہمارے پاس یہی آپشن ہے جو بات کررہے ہیں ان کو موقع دیں، میں نے کہا تھا وزیراعظم بنا تو سیاسی قیدیوں کو رہاکریں گے لیکن افسوس پاکستان کے عوام نے مجھے وہ مینڈیٹ نہیں دیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہوکر آصف زرداری اپنےگورنرخودفائنل کریں گے، پیپلز پارٹی اپنے بارے میں سوچتی تو پتا نہیں کیا کیا کردیتے ، میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں میرے نمبر ایسے نہیں ، میں کہتا اب (ن) لیگ کے ساتھ کام نہیں کرتا تو عوام کابنیادی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سنی اتحاد کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے مریم نواز اور مراد علی شاہ کی مخالفت نہیں کی، سنی اتحاد اور پی ٹی آئی کے شکرگزارہونا چاہیےم شہباز شریف بھی بلامقابلہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کیا مگر پی ٹی آئی نہ اپنی غلطی تسلیم کرتی ہے، آئین کو مانتی ہے اور نہ جمہوریت کو، ہم انسان ہیں، انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب سے زیادہ غلطیاں اس شخص نے کیں جو اڈیالہ جیل میں ہے۔

TAGGED:Featuredپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاولزرداری اپنےگورنرخودفائنل کریں گےعارف علوی پر دو مقدمات ہوں گےعدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنےکا الزام، 4 پاکستانیوں سمیت 14افراد گرفتار
Next Article پی ایس ایل: قلندرز کا جادو آج بھی نہ چل سکا، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چھٹی شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعلیٰ علی گنڈا پور کے پی ہاؤس تک کیسے پہنچے

(ویب ڈیسک ):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے قافلے کی کے پی ہاؤس اسلام آباد تک پہچنے کی…

October 6, 2024
پاکستانتازہ ترین

جیل سے رہائی کے بعد عمران خان سے ملنے والے 27 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور پولیس نے رہائی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )عمران خان سے ملنے…

June 18, 2023
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

چینی سائنسدانوں نے اسکوئیڈ مچھلی کی نئی نسل دریافت کرلی

گینگژو (ٹیک ڈیسک): چینی سائنسدانوں نے بحیرہ جنوبی چین میں پائے جانے والے ویمپائر اسکویڈ سے تعلق رکھنے والی ایک…

July 13, 2024
صحت

دنیا میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کرانے والا پہلا مریض 2 ماہ بعد انتقال کر گیا

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): امریکا میں سؤر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے والا شخص 2 ماہ بعد انتقال کر گیا۔خیال رہے…

May 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?