Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل: قلندرز کا جادو آج بھی نہ چل سکا، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چھٹی شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل: قلندرز کا جادو آج بھی نہ چل سکا، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چھٹی شکست
کھیل

پی ایس ایل: قلندرز کا جادو آج بھی نہ چل سکا، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چھٹی شکست

Published February 27, 2024
Tags: Featured اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ کپتان رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40رنز بنائے، طیب طاہر نے 21 رنز اسکور کیے جبکہ خوشدل شاہ 3 ر نز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہور قلندرز کی اننگز

ملتان سلطانز کے 215 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 31 اور وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے، سکندر رضا 17 ، کامران غلام 12 اور شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سلمان فیاض 8 ، جارج لینڈا 5 اور جہانداد خان صفر پر آوٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، قلندرز نے 6 میچز کھیلے اور اسے چھ میں ہی شکست ہوئی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز 6 میچ کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

TAGGED:Featuredاسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ادارے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں:عارف علوی پر اسمبلی توڑنےاور اجلاس نہ بلانے کے دو مقدمات ہونگے: بلاول
Next Article صحافی اسد علی طور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینصحت

بلڈ پریشر،کینسراور آنکھوں کی 20 ادویات کی قیمتوں میں 30فیصدکمی

اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ ترجمان…

January 3, 2023
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد ووٹ: اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں:عمران خان

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب…

January 6, 2023
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگی رکن کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا

(ویب ڈیسک):‌ اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر مسلم لیگ ن…

October 21, 2024
کھیل

پاکستان ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے، بھارتی میڈیا

( ویب ڈیسک ): بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے…

June 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?