اسلام آباد(ویب ڈیسک): نگراں حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے جاتے جاتے ایک بار پھرپیٹرول کی قیمت بڑھا دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 کے بعد سے ہوگیا۔