Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےدلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےدلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی
کھیل

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےدلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

Published March 1, 2024
Tags: Featured کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے دی۔کراچی کا 166 رنزکا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کرلیا، شرفانے ردرفورڈ نے 58 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کی اننگز
کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے، جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔

اس کے علاوہ ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز
کراچی کا 166 رنزکا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ جیسن رائے نے 31گیندوں پر 52 رنزکی اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 4 چھکے،2 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ شرفانے ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 58 رنز بنائے۔عاقل حسین 22 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

کراچی کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور عامر خان پلینگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی پلینگ الیون میں شامل تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد عامر کی جگہ سہیل خان پلیئنگ الیون کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کےکھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوا ہے، ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ڈپلائے اسپتال میں داخل ہیں۔

ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں5 میچز کھیلے ہیں جس میں 4 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے 5 میچز کھیلے ہیں، اسے 3 میں شکست اور 2 میں کامیابی ملی۔

TAGGED:Featuredکھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ، ڈیزل کے نرخ برقرار
Next Article کینیڈا میں پی آئی اے کےایک اور ملازم کےسلپ ہونےکی تصدیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی صوبا مہم ملک توڑنے کی سازش ہے، جیو گروپ اس سازش میں‌شامل ہے؛عوامی تحریک

حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): کراچی کو صوبا بنانے کی مہم ملک توڑنے کی سازش ہے، ایم کیو ایم کے ہمراہ جیو نیوز…

August 11, 2025
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

چاند زمین سےدور ہورہا ہے، مستقبل میں25 گھنٹوں کا دن ہوگا، امریکی سائنسدانوں کی پیشگوئی

وسکونسین - امریکا (ٹیک‌ڈیسک): زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے مگر یہ بتدریج 25 گھنٹوں کا…

August 5, 2024
پاکستانصحت

بلوچستان میں کانگو وائرس پھیل گیا، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): بلوچستان کے متعدد اضلاع ایک بار پھر کانگو وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں جہاں وائرس کے…

June 2, 2023
کھیل

مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ، بھارت کو ہراکر پاکستان نے فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیے

(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور بھار ت کے درمیان ہونے والا انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کا میلہ پاکستانی فائٹرز نے…

October 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?