Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انڈیا مالدیپ تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی:10 مئی تک بھارتی فوجیوں کومالدیپ چھوڑنے کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > انڈیا مالدیپ تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی:10 مئی تک بھارتی فوجیوں کومالدیپ چھوڑنے کا حکم
دنیا

انڈیا مالدیپ تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی:10 مئی تک بھارتی فوجیوں کومالدیپ چھوڑنے کا حکم

Published March 5, 2024
Tags: 10 مئی کے بعد Featured صدر محمد معیزو مالدیپ میں رہنے نہیں دیا جائے گا وردی اور سادہ لباس بھارتی فوج
Share
SHARE

مالی(ویب ڈیسک): صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی فوجی کو مالدیپ میں 10 مئی کے بعد نہ تو وردی اور نہ ہی سادہ لباس میں رہنے کی اجازت ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ یہ بات مکمل اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ 10 مئی کسی بھارتی فوجی کے مالدیپ میں رہنے کا آخری دن ہوگا۔مالدیپ کے صدر نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی کو وردی میں یا سادہ لباس میں شہری حیثیت سے بھی مالدیپ میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت مالدیپ کی 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں کئی برسوں سے دو ہیلی کاپٹروں اور ایک ڈورنیئر طیارے کے ذریعے طبی اور ہنگامی امداد کی خدمات فراہم کرنے کے نام پر 88 بھارتی فوجی اہلکار تعیبات ہیں۔

خیال رہے کہ مالدیپ کے صدر کا 10 مئی تک بھارتی فوج کے انخلا کا بیان چین کے ساتھ فوجی معاہدہ طے پا جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب ایک ہفتے قبل ہی بھارتی سویلین ٹیم مالدیپ کے ان 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے ایک کا چارج سنبھالنے کے لیے مالدیپ پہنچی تھی۔

تاہم ان ایوی ایشن میں بھارت سے سادہ لباس میں مبینہ طور پر بھارتی فوجیوں کی واپسی پر مالدیپ کے سیاست دانوں نے صدر معیزو پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوجی اپنے ملک واپس نہیں جا رہے ہیں بلکہ اب وہ سادہ لباس میں واپس مالدیپ آرہے ہیں۔

جس پر مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کہا کہ اپوزیشن کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہییں جو لوگوں کے دلوں میں شکوک پیدا کریں اور جھوٹ پر مبنی ہوں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ 10 مئی کے بعد ملک میں کوئی بھی بھارتی فوجی نہ یونی فارم میں اور نہ ہی سادہ لباس میں مالدیپ میں رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت 10 مئی تک مالدیپ میں 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے اپنے فوجی اہلکاروں کو واپس بلا لے گا۔

دریں اثنا مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مالدیپ نے گزشتہ ہفتے ایمبولینس طیاروں کی پروازیں چلانے کے لیے سری لنکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مالدیپ ان ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں بھارتی فوجیوں کو برداشت کرنے کو بالکل تیار نہیں۔

اد رہے کہ مالدیپ اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں تاہم 2013 میں صدر عبداللہ یامین کے دور میں دوریاں بڑھتی گئیں اور انھوں نے بھارت مخالف پالیسی جاری رکھی جسے ان کے بعد بننے والے حکمراں ابراہیم صالح نے منسوخ کرکے بھارت سے ہاتھ ملالیا تھا۔

حالیہ الیکشن میں عبداللہ یامین کو کرپشن کا الزام عائد کرکے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا جس پر انھوں نے محمد معیزو کو اپنا نمائندہ مقرر کیا اور عوام نے انھیں ووٹ دیکر صدر منتخب کرلیا۔

ڈاکٹر محمد معیزو کے صدر بننے کے بعد دوبارہ سے عبداللہ یامین کی بھارت سے متعلق پالیسی کو اختیار کیا گیا اور نئی کابینہ کے وزرا نے سوشل میڈیا پر مودی کو جوکر کہہ کر مخاطب کیا۔

جس سے بھارت اور مالدیپ کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا اور بات بھارتی فوجیوں کو مالدیپ کی سزرمین چھوڑ کر واپس اپنے ملک چلے جانے کے حکم تک پہنچ گئی۔

TAGGED:10 مئی کے بعدFeaturedصدر محمد معیزومالدیپ میں رہنے نہیں دیا جائے گاوردی اور سادہ لباس بھارتی فوج
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عامر خان اور درشیل کی 16 سال بعد ایک ساتھ واپسی، تصویر وائرل
Next Article ذوالفقاربھٹو کیس:صدر زرداری کے2011 کےصدارتی ریفرنس پرسماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائیگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

واٹسن کو پاکستانی ٹیم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانیکی پیشکش

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ…

March 15, 2024
پاکستان

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

(ویب ڈیسک):‌ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت…

June 14, 2024
پاکستان

آج پاکستان موجود ہے تو1973ء کے آئین کی وجہ سے ہے، بلاول

کراچی (ویب‌ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے وہ آمرانہ دور دیکھے جس میں…

September 24, 2024
پاکستان

پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی نےسینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق…

February 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?