کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مکمل پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور نہ ہی کسی کو سوشل میڈیا کے ذریعے انارکی پھیلانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے کچھ تحفظات جائز بھی ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کریں گے۔