Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ! لاہور قلندرز کو بالآخر پہلی جیت مل گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ! لاہور قلندرز کو بالآخر پہلی جیت مل گئی
کھیل

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ! لاہور قلندرز کو بالآخر پہلی جیت مل گئی

Published March 7, 2024
Tags: Featured لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔

اس فتح سے پہلے ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی اننگز
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز
لاہور قلندرز کے 163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

فہیم اشرف 41،اعظم خان 29 اور نسیم شاہ 27 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز صفر پر آؤٹ ہوئے، شاداب خان اور جارڈن 7، 7 رنز بناسکے، آغا سلمان ، عماد وسیم کے 4 ،4 اور حنین شاہ نے 3 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا ، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز پلے آف سے باہر ہوگئی تھی۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ، پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

TAGGED:Featuredلاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، ٹرائل آئین کےمطابق نہیں تھا؛ سپریم کورٹ لارجربیچ
Next Article پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی، 322 مسافر عمان میں موجود
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹپاکستان

پیکا ایکٹ‌کےتحت کارروائیاں: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز اورصحافی پر مقدمات درج

پشاور (ٹیک ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک…

August 27, 2025
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

چاند زمین سےدور ہورہا ہے، مستقبل میں25 گھنٹوں کا دن ہوگا، امریکی سائنسدانوں کی پیشگوئی

وسکونسین - امریکا (ٹیک‌ڈیسک): زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے مگر یہ بتدریج 25 گھنٹوں کا…

August 5, 2024
انٹرٹینمنٹ

مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا،FIR اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا; قمر

لاہور (شوبز ڈیسک): رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ان کو اغوا کرنے والوں نے…

July 25, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط سائفر کے بعد ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے

(ویب ڈیسک ):مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان…

February 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?