Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوگی، 9 مئی کے حملہ آوروں اورمنصوبہ سازوں کو معافی نہیں ملے گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوگی، 9 مئی کے حملہ آوروں اورمنصوبہ سازوں کو معافی نہیں ملے گی
پاکستانتازہ ترین

آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوگی، 9 مئی کے حملہ آوروں اورمنصوبہ سازوں کو معافی نہیں ملے گی

Published March 8, 2024
Tags: 9 مئی جیسے حالات کے نتیجے آرمی ایکٹ میں ترامیم پر غور ایک دفاعی ذریعے نظامِ قانون میں کچھ بہتری
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایک دفاعی ذریعے نے انگریزی اخبار کو بتایا ہے کہ موجودہ نظامِ قانون میں کچھ بہتری لانے کیلئے حکام آرمی ایکٹ میں ترامیم پر غور کر رہے ہیں تاکہ 9 مئی جیسے حالات کے نتیجے میں سامنے آنے والے کچھ پہلوؤں سے موثر انداز سے نمٹا جا سکے۔جب مطلوبہ تبدیلیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اس ذریعے نے کہا کہ یہ تبدیلیاں آرمی ایکٹ میں کچھ بہتری لانے کیلئے تجویز کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں موجودہ ماحول سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

جب سوال کیا گیا کہ کیا 9 مئی کے حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کی جانب ملٹری اسٹیبلمشنٹ کی پالیسی میں تبدیلی یا نرمی آئی ہے تو ا س ذریعے کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا معاملہ معاف کیا جا سکتا ہے اور نہ فراموش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس کے گزشتہ اجلاس میں جو مشاورت کی گئی تھی اس میں اسی عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا تھا جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد، منصوبہ سازوں، حملہ آوروں اور شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو قانون کی متعلقہ شقوں اور آئین کے تحت لازماً انصاف کے کٹہرے تک لانے کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں جعلی خبروں (فیک نیوز) اور مس انفارمیشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ چند عناصر غلط خبریں پھیلا کر عوام میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں، ایسے عناصر سوسائٹی میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر کچھ مفاد پرست عناصر نے مسلح افواج کو بغیرکسی ثبوت کےبدنام کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ دشمن قوتوں کےاشارے پرکام کرنیوالے دہشتگردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنےوالوں سےریاست کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا، پاکستان کے غیور عوام متحد رہیں اور مثبت رویہ اپنائیں، پاکستان کے عوام پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور پاک فوج ملک میں استحکام، خوشحالی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

3 مارچ کو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اپنے خطاب کے دوران شہباز شریف نے اپوزیشن کو ’’میثاق مفاہمت‘‘ کی پیشکش کی تھی اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا تھا کہ 9 مئی کے حملہ آوروں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ میں ناقابل تصور واقعات پیش آئے، انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور واقعے کے ذمہ داروں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جب نگراں حکومت میں شامل ایک سابق وفاقی وزیر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا 8؍ فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے سرپرائز مینڈیٹ کے بعد 9 مئی کے حملہ آوروں کے حوالے سے ریاست کی پالیسی میں نرمی کے کوئی امکانات ہیں، تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ ’’کوئی تبدیلی نہیں آئی، ریاست 9 مئی کو بھولنے یا ان واقعات کے منصوبہ سازوں اور حملہ آوروں کو معاف کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔‘‘

TAGGED:9 مئی جیسے حالات کے نتیجےآرمی ایکٹ میں ترامیم پر غورایک دفاعی ذریعےنظامِ قانون میں کچھ بہتری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انسداد دہشتگردی: امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس
Next Article ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے،ہم پارلیمنٹ اوراس سے باہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں:مولانا کی وارننگ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹتازہ ترین

مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹایا جائے؛ عدالت

کراچی(نجات نیوز): سندھ ہائیکورٹ نےا داکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔…

January 11, 2023
پاکستان

دھمکی آمیز خطوں کا سلسلہ پھیل گیا: چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 5 اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو بھی خط موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ذرائع…

April 3, 2024
پاکستان

نہیں‌معلوم نواز شریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں‌: وزیراعظم کااپنی بے خبری کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ انہیں نہیں معلوم کہ نوازشریف کسی ڈیل کے…

September 15, 2023
پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کی 2 مرتبہ تنخواہ بڑھی، میری تنخواہ بھی دو مرتبہ بڑھاؤ؛ صدر پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی چاہتے ہیں کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ سرکاری دستاویزات…

August 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?