Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پشاور زلمی نے کراچی کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پشاور زلمی نے کراچی کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
کھیل

پشاور زلمی نے کراچی کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

Published March 12, 2024
Tags: Featured لاہور قلندرز 10 میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پشاور زلمی کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی اننگز
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم 51 اور رومین پاؤل 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب نے 19، محمد حارث نے 13، حسیب اللہ نے ایک اور کیڈمور نے 9 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی اننگز
148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 145 رنز بناسکی، پشاور زلمی نے کراچی کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کی جانب سے ٹم سائفرٹ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفان خان 39 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ شعیب ملک 22 اور جیمز ونس نے 21 رنز بنائے۔

پشاورزلمی کے نوین الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ ،عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا۔

ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل
پی ایس ایل سیزن 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پشاور زلمی 10 میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ملتان سلطانز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پے۔

اسلام آباد، یونائیٹڈ 10 میچز میں 11 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 9 میچز میں 11،11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

کراچی کنگز 10 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندرز 10 میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

واضح رہےکہ ہر ٹیم نے پہلے مرحلے میں 10، 10 میچز کھیلنے ہیں جس کے بعد پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔

TAGGED:Featuredلاہور قلندرز 10 میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روسی انٹیلی جنس ادارے نے صدارتی انتخابات میں امریکی مداخلت سے خبردار کردیا
Next Article شہباز شریف فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائیگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حکومت کی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید، جیل کی تصاویر جاری کردیں

(ویب ڈیسک):وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے…

June 6, 2024
دنیا

نیپال جہاز حادثے کی تباہی سےقبل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل

کراچی (ویب ڈیسک): نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کے گرنے سے کچھ منٹ پہلے ایک مسافر کی جانب سے…

January 16, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمےکا باعث بن سکتی ہے،ایلون مسک

لندن (ٹیک ڈیسک): آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ انتباہ ٹیسلا،…

November 2, 2023
دنیا

مائیک پومپیوکے کئی انکشافات:پاکستان،بھارت میں مداخلت کا اعتراف

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت 2019 میں جوہری…

January 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?