کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں پہلی بار چڑیا شماری کا آغاز کردیا۔ہر سال 20 مارچ کو منائے جانے والے ’چڑیا کے عالمی دن‘ کی مناسبت سے محکمہ جنگلی حیات سندھ نے آج سے چڑیا شماری کا آغاز کیا ہے۔ اس چڑیا شماری کے نتائج کا اعلان 20 مارچ کو کیا جائے گا۔
جنگلی حیات سے لگاؤ رکھنے والے شہری آج سے اس مہم میں شامل ہورہے ہیں۔ مہم کے دوران ملنے والی چڑیا کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے ساتھ ان کی لوکیشن بھی نوٹ کی جارہی ہے۔
چڑیا ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ماحول اور کسان دوست پرندہ ہے اور یہ فصلوں اور پودوں کے لیے نقصان دہ کیڑوں کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھتی ہیں۔