Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاک فوج میں بھرتی افغانیوں کا معاملہ: کیپٹن، لیفٹیننٹ و دیگران کو برطرف کردیا گیا، وزیر دفاع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاک فوج میں بھرتی افغانیوں کا معاملہ: کیپٹن، لیفٹیننٹ و دیگران کو برطرف کردیا گیا، وزیر دفاع
پاکستان

پاک فوج میں بھرتی افغانیوں کا معاملہ: کیپٹن، لیفٹیننٹ و دیگران کو برطرف کردیا گیا، وزیر دفاع

Published March 19, 2024
Tags: Featured افغان شہریوں کی برطرفی کا انکشاف پاک فوج میں بھرتی دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر مقیم ہیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک فوج میں بھرتی افغان شہریوں کی برطرفی کا انکشاف کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں افغانستان سے ہونے والے حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سارے دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر مقیم ہیں، سوائے ان 3 سے 4 ہزار دہشتگردوں کے جنہیں عمران خان پاکستان واپس لے آئے تھے، جس پر ہمیں 2022ء میں قومی اسمبلی میں بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے بعد مزید دہشت گرد ریاستی سطح پر واپس نہیں آئے، البتہ دراندازی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کا کوئی تقدس ہی نہیں، جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھائے چلا آتا ہے، یہاں مقیم ہوجاتا ہے، شناختی کارڈ بھی بنوالیتا ہے، یہاں تک کہ فوج میں بھی بھرتی ہوجاتا ہے، میں نے بطور وزیر دفاع دو تین ایسی فائلز دستخط کی ہیں جن میں فوج میں بھرتی لوگ افغانی تھے جنہیں نکالا گیا، ان میں سے ایک کیپٹن اور ایک لیفٹیننٹ تھا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک فوجی کے والد نے خط لکھ کر تسلیم کیا کہ میں افغان شہری ہوں، اتنے عرصے سے پاکستان میں رہ رہا ہوں، میری کوئٹہ میں جائیداد اور کاروبار ہے، لیکن انہیں نکال دیا گیا، اس قسم کی ہمسائیگی ہمارے وارے میں نہیں، ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں افغانستان کا دورہ کیا اور افغان حکومت سے درخواست کی کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، اس دراندازی کو روکا جائے، ہم نے انہیں ثبوت بھی فراہم کیے۔

TAGGED:Featuredافغان شہریوں کی برطرفی کا انکشافپاک فوج میں بھرتیدہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر مقیم ہیںوزیر دفاع خواجہ محمد آصف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وفاق اور پنجاب کامشترکہ اجلاس: غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سےشروع ہوگا
Next Article وزیراعظم اورصدر نیب کی جیلیں گزارچکے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نیب قوانین واپس لے: شاہد خاقان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

ایران سےبغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں:مصدق ملک

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایران سے ترکیہ اور عراق کی…

May 22, 2024
انٹرٹینمنٹ

کینیڈا میں اداکار شاہدکی گاڑی کا ٹرالر سے خوفناک حادثہ

ٹورانٹو (شوبز ڈیسک): کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ…

February 26, 2023
انٹرٹینمنٹ

ترک اینیمیٹڈ فیچر فلم “اسمارٹ خرگوش مومو” 25 جولائی کو اردو ڈبنگ کیساتھ ریلیز ہو گی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک): تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم “اسمارٹ خرگوش مومو، دی بگ چیز” پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ…

July 24, 2025
کھیل

کراچی: دلچسپ مقابلےکے بعد زلمی کی کنگز کو 2 رنز سےشکست

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں…

February 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?