Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایشز سیریز : آسٹریلیا کیخلاف ردعمل کا خدشہ، سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ایشز سیریز : آسٹریلیا کیخلاف ردعمل کا خدشہ، سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ
کھیل

ایشز سیریز : آسٹریلیا کیخلاف ردعمل کا خدشہ، سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ

Published July 4, 2023
Tags: Featured انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی
Share
SHARE

لیڈز (اسپورٹس ڈیسک): ایشز سیریز میں یارک شائر نے تیسرے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لیے سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یارک شائر کی جانب سے تیسرے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لیے سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کے خلاف احتجاج کرنے والے ماحولیاتی کارکنوں کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کیلئے یارک شائر نے اسپرنٹرز اسٹیورڈز (خصوصی سکیورٹی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے مارننگ سیشن میں خلل ڈالا تھا، اس دوران انگلینڈکے وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئرسٹو مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کو اٹھا کر گراؤنڈ سے باہر لےگئے تھے۔

یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کو تماشائیوں کی جانب سے بھی آسٹریلیا کے خلاف ردعمل کا خدشہ ہے جبکہ جونی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ ہونے کے بعد تماشائیوں اور دونوں ٹیموں میں تعلقات کشیدہ ہیں۔

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں تماشائیوں اور آفیشلز کی حفاظت اور ان کا خیال رکھنا اولین ذمہ داری ہے اس حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انگلینڈ اور ویسٹ یارکشائر پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی دھوکا دہی کی روایت کو قائم رکھا اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ضروری نہیں سمجھا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی جیت میں جونی بیئرسٹو کا رن آؤٹ اہم رہا، جب جونی بیئرسٹو گیند مس ہونے کے بعد کریز سے باہر نکلے تو کینگرو وکٹ کیپر الیکس کیری نے گیند کو اسٹمپس پر مار کر اپیل کردی۔

چونکہ جونی بیئرسٹو کریز پر بیٹ رکھ کر آگے نہیں بڑھے تھے اسی لیے امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

اس وکٹ کے بعد انگلش کراؤڈ نے کینگروز کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے اسپرٹ آف کرکٹ کے منافی قرار دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) ممبران نے لانگ روم میں آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کا لانگ روم میں ایم سی سی ممبران سے سامنا ہوا، عثمان خواجہ کو آسٹریلوی کھلاڑی نے لانگ روم میں جملوں کا تبادلہ کرنے سے روکا۔

واضح رہےکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے لیڈز میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو ایشیز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

TAGGED:Featuredانگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکہ میں شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی
Next Article برطانیہ میں شدید گرمی، 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبدنیا

یورپ میں تباہ کن جنگ اور آبادی میں کمی کا عمل آئندہ برس شروع ہوجائیگا؛ بابا وانگا کی پیش گوئیاں

بلغاریہ (ویب‌ڈیسک): بلغاریہ کی نابینا خاتون باباوانگا کی جانب سے کی گئیں پیش گوئیوں کے مطابق 2025 میں یورپ میں…

October 26, 2024
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری
پاکستان

امید ہے ن لیگ انتخابات سے بھاگنےکیلئے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی: فواد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ ن…

December 18, 2022
پاکستان

قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، اُن کا ’باپ ہی کافی ہے‘ عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنے بیٹوں کو احتجاج کے لیے پاکستان آنے…

July 29, 2025
انٹرٹینمنٹپاکستان

دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔آج کا دن ماؤں…

May 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?