Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عالمی برادری غزہ پر سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عالمی برادری غزہ پر سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم
پاکستان

عالمی برادری غزہ پر سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم

Published March 26, 2024
Tags: Featured جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے، عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں دانستہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان جون1967 سےقبل سرحدوں والی فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھےگا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں غزہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا جب کہ فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی۔

قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔

سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

TAGGED:Featuredجنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدمقرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائےوزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور: پولیس کا شہری پر ہاکی سے تشدد، ویڈیو وائرل
Next Article تربت: پاک بحریہ کے ائیربیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

بلاگ

16 جولائی 2023 کو کراچی میں ماحولیاتی مارچ ،سندھ کے مطالبات

تحریر: آفاق بھٹی 16 جولائی 2023 کو کراچی میں ہونے والے ماحولیاتی مارچ میں سندھ کے کچھ اہم و پُرزور…

July 11, 2023
پاکستانتازہ ترین

کمیشن تحقیقات کریگا کہ آڈیوز کون ٹیپ اور لیک کرتا ہے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر…

May 21, 2023
پاکستان

9 مئی سے متعلق فوج کےمؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہےنہ آئےگی،بلوچ راجی مچی دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے؛ ISPR

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےکہا ہےکہ 9 مئی سے متعلق فوج…

August 5, 2024
پاکستان

بلوچستان حکومت کا سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری ختم کرنےکا حکم

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان حکومت نے صوبے میں قومی شاہراہوں پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے…

June 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?