Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بین الاقوامی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں، وزیراعلیٰ سندھ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بین الاقوامی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں، وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان

بین الاقوامی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں، وزیراعلیٰ سندھ

Published November 17, 2024
Tags: Featured بین الاقوامی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں نیچرس کاربن سولوشن وزیراعلیٰ سندھ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ نے سی او پی-29 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سی او پی ۔29 کے سلسلے میں ’’نیچرس کاربن سولوشن ‘ کے عنوان سے ماحولیاتی آب و ہوا کی بہتری کے حوالے سے پروگرام میں خطاب کیا۔یہ تقریب سی او پی-29 کے موقع پر فارسٹ ڈپارٹمنٹ نے ڈیلٹا بلوکاربن کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب میں کہا کہ ڈیلٹا بلو کاربن پراجیکٹ سندھ انڈس ڈیلٹا کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انڈس ڈیلٹا کی بحالی سے پائیدار معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ 230 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر مشتمل ہے، 6 لاکھ 67 ہزار ہیکٹر مرطوب زمین ماحولیاتی نظام کو برقراررکھنے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی اور میٹھے پانی کی کمی کی وجہ سے مینگرو کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے ماضی کی پالیسیاں متاثر ہوئیں اور اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ 1980 سے ماحولیاتی سسٹم کی بحالی اور بہتری پر کام کررہی ہے اور سی او پی ۔29 ’’نیچرس کاربن سولوشن ‘ماحولیاتی آب و ہوا کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم آگاہی پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی بی سی فیز 1 پروجیکٹ کا آغاز 2013 میں کیا گیا اور 2015 میں اسے نافذ کیا گیا تھا، جومحکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور انڈس ڈیلٹا کیپیٹل (آئی ڈی سی) لمیٹڈ کے درمیان ایک اہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ بلو کاربن کے تحفظ اور بحالی کے لیے ایک اہم منصوبہ بن کر سامنے آیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے موافقت، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور معاشرتی فوائد کے حوالے سے یہ پراجیکٹ دنیا بھر میں ٹرپل گولڈلیول کی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور جدید ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے حوالے سے ایک بہترین ماڈل ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ساحلی پٹی کی بحالی اور پائیدار پراجیکٹ پاکستان کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں بین الاقوامی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں، ڈیلٹا بلیو کاربن پروجیکٹ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سب سے مناسب ذریعہ ہے، سی او پی ۔29 نے اس بات کی توثیق کردی کہ پاکستان ساحلی اور ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے پُر عزم ہے۔

TAGGED:Featuredبین الاقوامی تنظیمیںماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیںنیچرس کاربن سولوشنوزیراعلیٰ سندھ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انتخابی ریلی میں گووندا کی طبیعت خراب، ایئر لفٹ کر کے ممبئی اسپتال منتقل
Next Article کسان اتحاد کا زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

باجوہ احتساب نہیں چاہتے تھے اس لیے تعلقات خراب ہوئے؛ عمران خان

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے…

January 1, 2023
دنیا

اسپین کو دہائیوں بعد بدترین سیلاب کا سامنا، 100سے زائد افراد ہلاک

والنسیا- اسپین (ویب ڈیسک): اسپین میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ…

October 31, 2024
پاکستان

عدالتی اصلاحات بل سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی عدالتی اصلاحات بل کثرت رائے سے منظور کرلیا جبکہ…

March 30, 2023
پاکستانصحت

تھرپارکر: چیلہار میں پاک آرمی کا فری میڈیکل کیمپ ، ڈیڑھ ہزار افراد کا چیک اپ

چیلہہار (ہیلتھ ڈیسک): تھرپارکر میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈیڑھ ہزار کے…

May 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?