Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دھمکی آمیز خطوں کا سلسلہ پھیل گیا: چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 5 اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو بھی خط موصول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > دھمکی آمیز خطوں کا سلسلہ پھیل گیا: چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 5 اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو بھی خط موصول
پاکستان

دھمکی آمیز خطوں کا سلسلہ پھیل گیا: چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 5 اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو بھی خط موصول

Published April 3, 2024
Tags: Featured اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو بھی خط چیف جسٹس آف پاکستان دھمکی آمیز خط موصول سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو بھی خط موصول ہوئے ہیں .

ذرائع کے مطابق چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے، چاروں خطوط میں پاؤڈرپایاگیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں جب کہ سپریم کورٹ کے ججز کو گل شاد نامی خاتون کی طرف سے خط لکھے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو گزشتہ روز مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔

عدالتی ذرائع نے کہا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججزکوخطوط بھیجے۔عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا اور خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام بھجوائےگئے ہیں جب کہ خط موصول کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو خط موصول ہونے کے بعد اگلے ہی روز لاہور ہائیکورٹ کے بھی 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جن کی تصدیق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو بھی خطچیف جسٹس آف پاکستاندھمکی آمیز خط موصولسپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان حکومت کیلیے ہاتھی بن گیا:جیل میں 7 سیل مختص، سکیورٹی خرچہ ماہانہ 12 لاکھ روپے: ایڈووکیٹ جنرل کی آگاہی
Next Article ویگ کمپنی کی مالک اور دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی کا اعزاز رکھنے والی لڑکی جو ابھی زیر تعلیم ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

حزب اللہ میزائل اور راکٹ یونٹ چیف ابراہیم قبائصی اسرائیلی حملے میں جاں بحق

بیروت (ویب ڈیسک): لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے میزائل اور راکٹ یونٹ کے اہم…

September 25, 2024
پاکستانتازہ ترین

منگھوپیر :پانی چور مافیا کے خلاف آپریشن، متعدد ہائیڈرنٹس مسمار

کراچی (ویب ڈیس): کراچی غربی کے علاقے منگھوپیر میں واٹر بورڈ کی سرکاری سپلائی لائنوں سے پانی چوری کرنے والے…

February 25, 2023
دنیا

بھارت: ریلوے کا زیر تعمیل پل گرنے سے 17 مزدور ہلاک

ایزول - بھارت (ویب ڈیسک): بھارت میں ریلوے کا زیر تعمیر پل گرنے سے 17 مزدور ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے…

August 23, 2023
دلچسپ و عجیب

ماسکو میں سیلز مینیجر اپنی نوکری کے پہلے دن ہی 53 آئی فونز لے اُڑا

ماسکو (ویب ڈیسک): ایک روسی شخص کو حال ہی میں ماسکو کے الیکٹرانکس اسٹور میں کام کے پہلے ہی دن…

November 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?