Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آج بھی بعض سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں،گڑھی خدا بخش میں‌خطاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آج بھی بعض سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں،گڑھی خدا بخش میں‌خطاب
پاکستانتازہ ترین

آج بھی بعض سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں،گڑھی خدا بخش میں‌خطاب

Published April 14, 2024
Tags: بلاول بھٹو زرداری پاکستان قومی اتحاد (پی این اے) پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں دھرنہ دھرنہ یا گلی گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان کچھ ایسے سیاستدان ہیں
Share
SHARE

گڑھی خدا بخش (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ ایسے سیاستدان ہیں جو پاکستان قومی اتحاد (پی این اے) پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں، جو اپنی انا کی تسکین کے لیے ملک اور عوام کی قسمت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی این اے 9 سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک سیاسی اتحاد تھا جو 1977 میں دائیں بازو کی جماعتوں نے عام انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سیاسی مہم چلانے کے لیے تشکیل دیا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدان الیکشن سے متعلق دھاندلی کا ڈھول بجا کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تجویز دے رہی ہے کہ تمام سیاستدان میز پر بیٹھ کرمفاہمت کا راستہ نکال کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، دھرنہ دھرنہ یا گلی گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان پہنچے گا اور اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے اور عوام پریشان ہیں جس پر سیاستدانوں اور حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے کہ مہنگائی کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کام کریں گے، ہم نے میثاق جمہوریت پر 90 فیصد عمل کیا جس سے جمہوریت مستحکم ہوئی اور عوام کو تاریخی فائدہ ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا 10 فیصد حصہ عدلیہ کی اصلاحات پر مشتمل ہے جس کے لیے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقید پیش کرتے ہیں اور دنیا تسلیم کرتی ہے کہ شہدا زندہ ہوتے ہیں اور آج بھی ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں الیکشن میں حصہ لیا اور جیلوں کے خون اور محنت کے نتیجے میں دو حکومتیں سنبھال رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی ہمارا منتخب ہوا ہے، اس بار تاریخ رقم کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو دوسری مربتہ صدر پاکستان منتخب کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہادت کے 45 سال بعد بھی اپنی قبر سے حکومتیں بنا اور گرا رہے ہیں، شہید بھٹو نے مزدوروں کو طاقت دی، ملک کو ایٹمی پاور بنایا۔

TAGGED:بلاول بھٹو زرداریپاکستان قومی اتحاد (پی این اے) پارٹ 2 لانا چاہتے ہیںدھرنہ دھرنہ یا گلی گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصانکچھ ایسے سیاستدان ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میٹا کی جانب سےانسٹا گرام میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ بار کی آزمائش
Next Article پاکستان غریب ملک نہیں، اسلام آباد ی بابوؤں کی کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، صدرمملکت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین، خواتین اور صحافیوں پر تشدد؛ ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار معطل

کراچی (ویب ڈیسک): پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والوں پر تشدد کے بعد ایس ایچ او سمیت 8 پولیس…

October 14, 2024
پاکستان

بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، وزیر اعظم کا 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان

(ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیل جارحیت کے ایک سال…

October 4, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی:رات گئے اسنیپ چیکنگ، اسلحہ کی نمائش پر 14 افراد گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پولیس نے رات گئے ناکے لگاکر اسنیپ چیکنگ کی جس میں 14 افراد کو حراست…

February 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

ضمنی انتخابات:پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان حصہ لیں گے

کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔…

February 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?