Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تاریخی سورج گرہن: شمالی امریکا کے لاکھوں باسی ’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘ کے اطراف جمع ہونا شروع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > تاریخی سورج گرہن: شمالی امریکا کے لاکھوں باسی ’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘ کے اطراف جمع ہونا شروع
دنیا

تاریخی سورج گرہن: شمالی امریکا کے لاکھوں باسی ’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘ کے اطراف جمع ہونا شروع

Published April 8, 2024
Tags: Featured ریں اثنا، ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گ زیلر کے مطابق ’’مکمل گرہن کو پہلے بار دیکھنے والے اس یہی وہ مقام ہے جہاں نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): شمالی امریکا کے ایک وسیع حصے میں مقیم لاکھوں لوگ مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے آسمان کی جانب نظریں مرکوز کیے نظر آئیں گے۔ البتہ یہ فلکیاتی منظر پاکستان یا بھارت میں میسر نہیں ہوگا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق، سورج گرہن مغرب میں یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے شمال، پیسیفک، اٹلانٹک اور آرکٹک میں دیکھا جاسکے گا۔

’’البتہ پاکستان میں یہ منظر دیکھا نہیں جاسکے گا،‘‘ ادارے نے اضافہ کیا۔

دریں اثنا، ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گرہن بھارت میں بھی نمودار نہیں ہوگا۔

سورج گرہن، جس کا نظارہ موسمی صورتحال پر منحصر ہے، میکسیکو میں شروع ہونے والے ایک فلکیاتی راستے کے قریب نظر آنے کے بعد امریکا کو عبور کرتا ہوا کینیڈا میں ظاہر ہوگا۔

سورج گرہن کے شائقین افراد ’’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘‘ کے آس پاس علاقوں میں جمع ہورہے ہیں۔ ان جگہوں میں مرکزی ٹیکساس کا شہر فریڈریکسبرگ بھی شامل ہے جہاں مکمل گرہن GMT 6:30 کے کچھ دیر بعد ہوگا۔

یہی وہ مقام ہے جہاں نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے مائیکل زیلر، جو اب تک کرہ ارض کے اطراف 11 گرہنوں کانظارہ کرچکے ہیں، پہنچے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

زیلر کے مطابق ’’مکمل گرہن کو پہلے بار دیکھنے والے اس کے نظارے سے متحیر ہوجائیں گے اور یہ ان کی زندگی کے عروج کے نظاروں میں سے ایک ہوگا۔‘‘

4 منٹ اور 28 سیکنڈز پر مشتمل یہ گرہن 2017 میں امریکہ کے کئی حصوں پر غالب ہونے والے گرہن سے زیادہ دیر تک نمودار رہے گا۔ امریکی گرہن کی کل میعاد 2 منٹ 42 سیکنڈز رہی تھی۔

خلائی ادارے ناسا کے مطابق مکمل گرہن 10 سیکنڈز سے لے کر ساڑھے 7 منٹ تک ظاہر رہ سکتے ہیں۔

’’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘‘ کے ساتھ ساتھ واقع شہروں میں سے کچھ میں مزاٹلان، میکسیکو، سان اینٹانیو، آسٹن اور ڈیلاس، ٹیکساس، انڈیاناپولیس، انڈیانا، کلیولینڈ، اوہایو، ایری، پینسلوینیا، دونوں نائیگرا فالز، نیو یارک اور نائیگرا فالز، انَٹاریو، مشہور زمانہ آبشار مانٹریال،کیوبیک شامل ہیں۔

ایک جزوی گرہن شمالی امریکا، یعنی ’’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘‘ کے باہر بھی ظاہر ہوگا۔

امریکا کے تقریبا 32 ملین لوگ ’’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘‘ میں رہتے ہیں، جبکہ وفاقی آفیشلز کا کہنا ہے کہ مزید 5 ملین افراد دور دراز ست سفر کرکے مذکورہ علاقے میں پہنچیں گے۔

انتھونی اوینی ،کتاب ’ان دا شیڈو آف دا مون: دی سائنس، میجک، اینڈ مسٹری آف سولر ایکلپسِس‘ کے مصنف اور ہملٹن، نیویارک میں واقع کالگیٹ یونیورسٹی میں پروفیسر، کے لیے یہ نواں مکمل گرہن ہوگا۔

اوینی کا کہنا ہے کہ یہ گرہن ’’قدرت کے معمولات سے قدرے ہٹ کر ہوگا۔ ایک ایسا غیر معمولی واقعہ جو آپ کو ششدر کردے گا۔‘‘

موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’پاتھ آف ٹوٹلیٹی‘‘ کے خاصے بڑے حصے میں موسم ابر آلود ہوسکتا ہے۔

زیلر، جو کہ فلکیات کے موضوع پر خاصا عبور رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ گرہن سے پہلے کی سیٹلائٹ سے لی جانے والے تصاویر کا مطالعہ کریں گے اور ضرورت پڑی تو فیصلہ کن گھڑیوں میں اپنی گاڑی میں سرعت سے صاف آسمانی حصوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔

یہ زیلر ہی ہیں جنہوں نے گریٹ امریکن ایکلپس کی ویب سائٹ تشکیل دی جو گرہن کے حوالے سے نقشوں اور ڈیٹا سے بھرپور ہے۔

TAGGED:Featuredریں اثنا، ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گزیلر کے مطابق ’’مکمل گرہن کو پہلے بار دیکھنے والے اسیہی وہ مقام ہے جہاں نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیر توانائی نے ڈسکوز کو ہر قسم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
Next Article 14 سال بعد فردین خان کی اداکاری کے میدان میں واپسی، نیا لک جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم: ایلکس ہیلز 14 ہزار رنز بنانیوالےتیسرے کھلاڑی بن گئے

(اسپورٹس ڈیسک): کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔گزشتہ…

August 31, 2025
پاکستانتازہ ترینکاروبار

تاجروں کا 8 بجے کاروبار بند کرنے سے انکار

صدر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایکشن کمیٹی نے حکومت کے 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ…

December 20, 2022
دنیا

عالمی جنگی جنون:2022میں2100ارب ڈالرکااسلحہ فروخت،انڈیاٹاپ پر

کراچی (ویب ڈیسک): بھارتی جنگی جنون میں گزشتہ برسوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ 2018 سے 2022 کے…

March 14, 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی ٹوٹنا یقینی: پرویز الہٰی نےسمری پر دستخط کردیے

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ لاہور میں پاکستان تحریک…

January 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?