Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان غریب ملک نہیں، اسلام آباد ی بابوؤں کی کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، صدرمملکت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان غریب ملک نہیں، اسلام آباد ی بابوؤں کی کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، صدرمملکت
پاکستان

پاکستان غریب ملک نہیں، اسلام آباد ی بابوؤں کی کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، صدرمملکت

Published April 14, 2024
Tags: Featured اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے بابوؤں کی سوچ سمجھ صدرمملکت آصف علی زرداری کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی
Share
SHARE

لاڑکانہ (ویب ڈیسک): صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن سوچ سمجھ کی ضرورت ہے، پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے بابوؤں کی سوچ سمجھ اور کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے۔گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکات کو مخاطب کرکے کہا کہ آج آپ کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے مجھے خود بھی خوشی ہو رہی ہے، اس لیے کہ آج تاریخ میں بی بی بول رہی ہے کہ جو میں فرض چھوڑ کر گئی تھی وہ فرض میں نے ادا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن بی بی نے مجھے پارٹی کا چیئرمین بنا کر گئی تھی تو کافی دوستوں کو یہ سمجھ نہیں تھی اور پتا نہیں تھا کہ شاید میں پارٹی کو سنبھال سکوں یا چلا سکوں لیکن بی بی کی حکمت دیکھیں انہیں پتا تھا اور اپنی جو سیاسی وراثت چھوڑ کر گئی ہے اس میں وہ کہتی ہے کہ اس نے 14 سال جیل کاٹی ہے اور اس کو پتا ہے کہ یہ ہمارا حق سنبھالے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اس پارٹی کے لیے صرف بی بی نے شہادت نہیں دی، صرف بھٹو نے شہادت نہیں قبول کی، بی بی نصرت بھٹو نے شہادت قبول کی بلکہ شاہنواز اور مرتضیٰ بھٹو اور ہزاروں شہیدوں نے کی، گڑھی خدا بخش میں ہی ہزاروں شہیدوں کی قبریں ہیں، جن کے نام بھی ہمیں نہیں پتا لیکن ہمیں یہ پتا ہے کہ وہ جیالے تھے، جیالے ہیں اور جیالے رہیں گے اور آج ان کی روح کو بھی پتا ہے کہ ان کا حق ملا اور ان کو ہم نے حق دلایا اور وہ عوام کی طاقت سے دلایا۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلی دفعہ بھی صدر بنا تو پی پی پی کے کارکنوں کی طاقت سے بنا تھا اور آگے بڑھا اور آج بھی کارکنوں کی طاقت سے چلتا ہوں، میں نے اسی طاقت کی بنیاد پر جیلیں کاٹی ہیں اور ہر کام اپنے کارکنوں کی طاقت سے کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نصیب میں یہ نہیں لکھا کہ ملک غریب رہے، یہ تو اسلام آباد میں بیٹھنے والے بابوؤں کی سوچ، سمجھ اور کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، پاکستان غریب ملک نہیں ہے اور خدا نے سب کچھ دیا ہے اور ہم سب کچھ سنبھال سکتے ہیں صرف دماغ کی کچھ کمی ہے، آپس میں بیٹھ کر سوچیں تو کون سی چیز ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاور میں عوام کی خدمت کرنا ہے، خدمت میں بھی ہماری جنگ ہے، بھئی آپس میں بیٹھو، بات کرو اور ایک پوائنٹ پر آؤ، اگر اس پوائنٹ پر نہیں آسکتے ہوتو پیچھے ہٹ جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی 40 سال سے لڑ رہی ہے، کبھی دستبردار ہوتی ہے، کبھی آگے بڑھتی ہے، کبھی ایک طرف ہوجاتی ہے اور کبھی آگے بڑھ کر کام کرتی ہے، اگر ہم ہمیشہ لڑتے رہے تو عوام پستے ہیں، عوام کو قربان ہوجاتے ہیں اور بچوں کا مقدر خراب ہوجاتا ہے، اس لیے ہم ایک قدم لینے سے پہلے سوچیں تاکہ اگلی نسلوں کا کوئی نقصان نہ ہو۔

صدرمملکت نے بتایا کہ پاکستان کے عوام کا نقصان ہمارا نقصان ہے، عوام کا نقصان ملک کا نقصان ہے، پاکستان کا نقصان ہمیشہ کے لیے بھرنا ہوتا ہے، ملک کی تاریخ میں لوگوں نے پاکستان کا نقصان کیا ہے اور آج تک ہم اس نقصان کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور اب بھی بھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شااللہ عوام کی طاقت اور سوچ کی مدد سے ہم کوشش کریں گے کہ آنے والے سیاست دان یہ غلطیاں کم کریں اور ہمارے ساتھ مل کر چلیں اور عوام کو ساتھ لے کر چلیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے آج سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ قیامت کے روز میں جب بھٹو صاحب کے سامنے بیٹھوں گا تو وہ کہیں گے کہ بیٹا شاباس تم نے میرا پلان پورا کیا، میں نے پہلے دن کہا تھا کہ ہر پلان کرکے آؤں گا، گڑھی خدا بخش میں اس وقت آؤں گا جب ہر پلان کیا ہوگا۔

صدرمملکت نے کہا کہ ہم نے بی بی کا پلان کیا اور ابھی ہم نے ذوالفقار علی بھٹو کا پلان کیا اور اب سب کا پلان کرنا ہے اور ان شااللہ پاکستان بنائیں گے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد میں بیٹھے ہوئے بابوؤں کی سوچ سمجھصدرمملکت آصف علی زرداریکم عقلی نے غریب کیا ہوا ہےگڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آج بھی بعض سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں،گڑھی خدا بخش میں‌خطاب
Next Article کلر کہار کے قریب مسافر وین کھائی میں‌جاگری،2 افراد جاں بحق، 50 شدید زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

اولمپکس میں‌پاکستان کی تاریخی فتح:ارشد ندیم نے مینز جیولین تھرو فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے…

August 9, 2024
کاروبار

عیدقریب آتے ہی مرغی دوبارہ 700 روپےکلو کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک): عیدالفطر قریب آتے کراچی میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو اور زندہ مرغی چارسو پچاس…

April 19, 2023
پاکستان

پاکستان میں پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔ترجمان چیف سیکرٹری سندھ کے…

August 10, 2025
دلچسپ و عجیب

اوکاڑہ کا نوجوان 4 ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرکے مکہ پہنچ گیا

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک): پاکستانی طالب علم عثمان ارشد حج کی ادائیگی کے لیے 4 ہزار کلو میٹر کا سفر…

June 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?