کراچی (ویب ڈیسک): سائٹ ایریا میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 4 ڈاکو موبائل فون شاپ کے مالک سے ایک کروڑ اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کے حوالے سے دکان کے مالک بخت شیر کا دعویٰ ہے کہ 4 ڈاکو ایک کروڑروپے اورموبائل فون لوٹ کرفرارہوگئے، لوٹی جانے والی رقم ریکوری کی تھی۔
پولیس نے واقعے کو مشکوک قراردیا جب کہ واقعہ کے خلاف سائٹ ایریا تھانے کے باہرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد، نیوکراچی اور ملیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 6 زخمیوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ادھر لیاری کلاکوٹ سے آن لائن بائیک سروس رائیڈرکا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔