Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان مخالف فلم پٹھان کی ڈٰی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > پاکستان مخالف فلم پٹھان کی ڈٰی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش
انٹرٹینمنٹ

پاکستان مخالف فلم پٹھان کی ڈٰی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش

Published February 1, 2023
Tags: Featured پاکستان میں کوئی بھارتی فلم باضابطہ ریلیز نہیں ہوسکی غیر قانونی نمائش کا انکشاف فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان میں باضابطہ طور پر ریلیز نہ ہونے کے باوجود پڑوسی ملک بھارت میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑنے والی پاکستان مخالف فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں غیر قانونی نمائش کا انکشاف ہوا ہے۔ فروری 2019 میں بالاکوٹ میں بھارتی جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد فلم نمائش کنندگان کی ایسوسی ایشن نے کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد چار سال گزرنے کے باوجود پاکستان میں کوئی بھارتی فلم باضابطہ طور پر ریلیز نہیں ہو سکی ہے۔

انگریزی روزنامہ ڈان کے مطابق پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے باوجود فیس بک پر 2 نمایاں پیجزپر ڈھٹائی کے ساتھ ایک اشتہار شیئر کیا جارہا ہے۔جس میں 900 روپے میں فلم پٹھان کےٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔

فلم میں دلچسپی رکھنے والے صارفین نے اشتہار شیئر کیے جانے کے فوری بعدفلم کی نمائش کے مقام اورفلم کے معیار سے متعلق سوالات کیے جبکہ کچھ صارفین نے پاکستان میں متنازع بھارتی فلم کی نمائش پر اعتراض بھی کیا تاہم ان تمام صارفین کو جواب دینے کے بعد ایک فون نمبر پر کال کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

فلم کی غیرقانونی نمائش کا اہتمام کرنے والی کمپنی کا نام’فائر ورک ایونٹس‘ہے لیکن سوشل میڈیا پراس نام سے صرف ایک کمپنی برطانیہ میں پائی جاتی ہے جس نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کے موقع پر آتش بازی کے پروگرام میں اشتراک کا دعویٰ کررکھا ہے۔

فیس بک پیج پر دعویٰ کیا گیا کہ ہفتے کے دن کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔صارفین کے مطالبے پرانہوں اتوار کو بھی دو اضافی شوز شام 4:30 سے ​​7:30 اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

ڈان کی نمائندہ نے فلم کی نمائش کا مقام جاننے کیلیے دیے گئے نمبر پر فون کیا توبتایاگیا کہ دونوں دن فلم کی نمائش مختلف مقامات پر ہوگی۔ ایک مقام خیابان شہباز کمرشل ایریا میں واقع ہے جبکہ دوسرا مقام نہیں بتایا گیا۔

روزنامہ ڈان کے مطابق ایک نوجوان خاتون نے مصنوعی امریکی لہجے میں جواب دیا کہ”فلم کی نمائش کیلیے مقررہ جگہ پر کچھ تعمیرات ہورہی ہیں لہٰذا ابھی ہمیں مقام کے بارے میں معلوم نہیں ہے“۔

بعدازاں اس نے میسیج کیا کہ اتوارکے دن ہونے والی نمائش جمعہ 3 فروری کو منتقل کردی گئی ہےاور اس نے جمعے کو فلم کی نمائش کیلیے اتحاد کمرشل میں طے شدہ مقام کی لوکیشن بھی شیئر کی۔

فلم کے پرنٹ کے معیار کے بارے میں استفسار پر ایک صارف کو بتایا گیا کہ” یہ ایچ ڈی کوالٹی نہیں ہے لیکن اچھی اور صاف ہے “۔ جبکہ اسکرین کے سائز سے متعلق سوال پر بتایا گیا کہ” یہ ایک پروجیکٹر اسکرین ہے جس کا لمائی 8 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ فلم بینوں کےلیے ناشتے کا اہتمام ہے یا خود لانا ہوگا؟ اس پر بتایا گیا کہ فلم بین کھانے پینے کی اشیا خرید سکتے ہیں بعد ازاں دو میں ایک فیس بک پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی جبکہ دوسری اپنی جگہ موجود تھی۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں کوئی بھارتی فلم باضابطہ ریلیز نہیں ہوسکیغیر قانونی نمائش کا انکشاففلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تنخواہ میں گزارہ مشکل: برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج ہڑتال پر
Next Article سوزش کے مریضوں کے لیے خوشخبری:دودھ ملی کافی ہےآپ کا علاج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ایم ڈی کیٹ 2025 کا اعلان، ٹیسٹ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی 5 اکتوبر کو لے گی

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا…

August 7, 2025
تازہ تریندنیا

قطر نےاسرائیل -حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

دوہا (ویب ڈیسک): اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان…

November 22, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا آئی فون چارجنگ کے حوالے سے فیچر جاری

(ویب ڈیسک): کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی او ایس 18 کی سیٹنگز ایپ میں ایک فیچر کا…

June 13, 2024
پاکستان

دادو کی معزز شخصیت منظور شاھ کی قادر مگسی سے ملاقات،ایس ٹی پی میں شمولیت کا اعلان

(ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے دادو کی معزز شخصیت، سابق قوم پرست رہنما…

October 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?