اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطورگورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی گورنر ہاؤس سے ذاتی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔
نئےگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج رات 8 بجے حلف اٹھائیں گے۔