Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گوگل نےڈیپ فیک ویڈیوز کی تشہیرپر پابندی لگادی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > گوگل نےڈیپ فیک ویڈیوز کی تشہیرپر پابندی لگادی
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نےڈیپ فیک ویڈیوز کی تشہیرپر پابندی لگادی

Published May 4, 2024
Tags: Featured اشتہارات پر گوگل پابندی عائد تصویر کو تبدیل کرنے یاپھر نئی تصویر کو تیار کرنے جنسی طور پر واضح مواد کے اشتہارات ڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد ویڈیوز
Share
SHARE

نیو یارک (ٹیک‌ڈیسک): جنسی طور پر واضح مواد کے اشتہارات پر گوگل پابندی عائد کر چکا ہے تاہم اب گوگل کی جانب سے ایڈورٹائزرزکو ایسی ویڈیوز کی تشہیر کیلئے بھی پابند کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد ویڈیوز کو تیار کرنے میں مدد ملے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی نئی پالیسی کے تحت ایڈورٹائزرز کو گوگل ایسے اشتہارات کیلئے پابند کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو عریاں قسم کے مواد کی تیاری مثلاً( کسی شخص کی تصویر کو تبدیل کر کے نئی تصویر کی تیاری) میں مدد ملتی ہو۔

فی الحال گوگل نے ایڈورٹائزرز کو ’جنسی طور پر واضح مواد کی تشہیر ‘ بشمول (کونٹینٹ ، تصویر، آڈیو، یا گرافک ) پر پابند کیا ہوا ہے تاہم نئی پالیسی اب ایڈورٹائرز کو ایسی خدمات کے اشتہارات پر بھی پابند کرتی ہے جو صارفین کو اس قسم کا مواد بنانے میں بھی مدد کریں، پھر چاہے وہ کسی شخص کی تصویر کو تبدیل کرنے یاپھر نئی تصویر کو تیار کرنے جیسے مواد پر مشتمل ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی نئی پالیسی کے تحت ایڈیورٹائرز پر یہ پابندی 30مئی سے نافذالعمل ہوگی۔

گوگل کے ترجمان مائیکل ایکمین نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ “کمپنی کا یہ اقدام ان سروسز کے اشتہارات کے فروغ کو روکنے کیلئے ہے جو ڈیپ فیک پورنوگرافی یا عریاں مواد تخلیق کرنے کی پیشکش کرتے ہوں‘، نئی پالیسی ایڈورٹائزرز کو جنسی طور پر واضح یا عریانیت کے لیے تبدیل یا تخلیق کیا گیا مواد فروغ نہ کرنے کا پابند کرتی ہے، مثال کے طور پر ایسی ویب سائٹس یا ایپس جو لوگوں کو ڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد بنانے کا طریقہ مہیا کرتی ہوں۔

ایکیمین کا کہنا ہے کہ زیر غور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اشتہار کو گوگل سے ہٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2023 کے دوران گوگل نے جنسی مواد سے متعلق اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 1.8 بلین اشتہارات کو ہٹا دیا تھا۔

TAGGED:Featuredاشتہارات پر گوگل پابندی عائدتصویر کو تبدیل کرنے یاپھر نئی تصویر کو تیار کرنےجنسی طور پر واضح مواد کے اشتہاراتڈیپ فیک غیر اخلاقی مواد ویڈیوز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان کےنئے گورنروں کی تقرری، صدر نےمنظوری دے دی
Next Article ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنیکی ایف بی آر کی درخواست مسترد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لینڈنگ گیئرمیں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

ڈینور- امریکا (ویب ڈیسک): امریکا کے شہر ڈینور میں طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے کے باعث مسافروں کو…

July 27, 2025
دنیا

حماس کی فوجی طاقت ختم کر دی، جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں حماس کی حکمرانی نہیں‌ہوگی: اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کیا…

November 20, 2024
دنیا

فلپائن: فیری میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک، 230 افراد کو بچا لیا گیا

زمبونگا (ویب ڈیسک): فلپائن میں فیری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو آپریشن…

March 31, 2023
دنیا

تنخواہ میں گزارہ مشکل: برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج ہڑتال پر

لندن (ویب ڈیسک): تنخواہ میں ملازمین کا گزارہ کرنا مشکل ہو گیا، برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج بڑی…

February 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?