Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کابل: وزارت خارجہ کے باہر خودکش دھماکہ، 20 افراد جاں بحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کابل: وزارت خارجہ کے باہر خودکش دھماکہ، 20 افراد جاں بحق
دنیا

کابل: وزارت خارجہ کے باہر خودکش دھماکہ، 20 افراد جاں بحق

Published January 11, 2023
Tags: Featured خودکش دھماکے کابل میں وزارت خارجہ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے باہر خودکش دھماکے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان وزارت اطلاعات کے ترجمان استاد فریدون نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افرد زخمی ہو گئے۔

تصدیق شدہ ویڈیو میں اے ایف پی نے دیکھا کہ دھماکے کے بعد وزارت کے باہر سڑکوں پر لاشیں پڑی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق زمین پر پڑے متعدد زخمی افراد مدد کے لیے چیخ رہے تھے، وہاں موجود کچھ افراد مدد کرنے کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق دھماکا 4 بجے ہوا، انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا کہ حکام تحقیقات کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا دن کے مصروف وقت میں ایسے علاقے میں ہوا، جہاں سڑک پر چاروں طرف چوکیاں موجود ہیں، وہاں پر کئی وزارتوں کے دفاتر بھی قائم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس علاقے میں ترکیہ، چین سمیت دیگر چند ممالک کے سفارت خانے بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بظاہر وزارت خارجہ بری طرح تباہ نہیں ہوئی، دھماکے کے نتیجے میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

جائے وقوعہ کے قریب دفتر میں کام کرنے والے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے زوردار دھماکے کی آواز سنی، جس کے بعد انہیں عمارتوں سے باہر نکال دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے ایف پی کی ٹیم قریب ہی موجود وزارت اطلاعات کے اندر انٹرویو لے رہی تھی جب یہ دھماکا ہوا۔

اے ایف پی نے بتایا کہ کمپنی کا ڈرائیور عمارت کے باہر انتظار کررہا تھا، اس نے دیکھا کہ ایک آدمی بیگ اور بندوق تھامے اس کے پاس سے گزرا تھا، بعد ازاں اسے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جمشید کریمی نے بتایا کہ وہ میری کار کے پاس سے گزار اور چند سیکنڈ کے بعد دھماکے کی زوردار آواز آئی، مزید کہا کہ اس نے 20 سے 25 ہلاکتیں دیکھیں، ’میں نے دیکھا کہ ایک آدمی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا‘۔

ڈپٹی وزیر برائے اطلاعات و کلچر نے اے ایف پی کو بتایا کہ آج وزارت خارجہ میں چینی وفد کے آنے کی توقع تھی لیکن مجھے نہیں پتا کہ دھماکے کے وقت وہ موجود تھے یا نہیں۔

تاہم وزیراعظم ہاؤس کے سینئر حکام احمد اللہ متقی نے بتایا کہ جب حملہ ہوا اس وقت وزارت میں کوئی غیر ملکی نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خودکش بمبار وزارت میں داخل ہونا چاہتا تھا، سیکیورٹی حکام نے دروازے پر اس کی شناخت کی، جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، یہ واقعہ دفتری اوقات کے اختتام پر ہوا۔

TAGGED:Featuredخودکش دھماکےکابل میںوزارت خارجہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دوسرا ون ڈے:کیوی ٹیم کا 262 رنز کا ہدف، شاہنیوں کا ناقص آغاز
Next Article آزادکشمیر میں برفباری، سڑکیں بند ، شدیدٹھںڈ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

چین: ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل اچانک گر گیا، 12 افراد جاں بحق، کئی لاپتا

چنھگائی (ویب ڈیسک): چین کے صوبے چنھگائی میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ییلو ریور پر زیرِ…

August 23, 2025
کاروبار

نواب شاہ: کپاس کی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشت کار پریشان

کراچی (ویب ڈیسک): کپاس کی فصل تیار ہوکر مارکیٹ میں آگئی تاہم حکومت کے مقررہ نرخ سے کم قیمت ملنے…

July 16, 2023
دلچسپ و عجیب

لڑکی لوٹنے والے ڈاکو کی محبت میں گرفتار ہوگئی، جلد شادی متوقع

برازیل (ویب ڈیسک): آپ نے اپنی زندگی میں محبت کی کئی داستانیں سنی ہوں گی لیکن کیا کبھی اس نوعیت…

July 27, 2023
پاکستان

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی کینٹین میں ایل پی جی سلنڈرکےگیس لیکج سے دھماکہ

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سےدھماکا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے…

August 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?