Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سریے کی قیمنت میں‌اضافہ ،صنعت بند ہونے کا خطرہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > سریے کی قیمنت میں‌اضافہ ،صنعت بند ہونے کا خطرہ
کاروبار

سریے کی قیمنت میں‌اضافہ ،صنعت بند ہونے کا خطرہ

Published January 17, 2023
Tags: Featured صنعت کے بند ہونے کے منڈلاتے خطرات فی ٹن اسٹیل بارز کی قیمت مینوفیکچررز نے خام مال کی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): صنعت کے بند ہونے کے منڈلاتے خطرات کے درمیان لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے میں حکومت سے مدد طلب کرتے ہوئے مینوفیکچررز نے خام مال کی قیمت میں مسلسل اضافے، سپلائی چین متاثر ہونے اور بڑھتی پیداواری لاگت کا جواز دیتے ہوئے فی ٹن اسٹیل بارز کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچادی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک اور پیش رفت میں گھریلو آلات اور گاڑیاں بنانے میں استعمال ہونے والی جست کی چادر یا کولڈ رولڈ شیٹ کی قیمت 14 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی ٹن کر دی گئی۔

سریے کے ایک ڈیلر نے بتایا کہ فیضان اسٹیل نے 16ایم ایم-25ایم ایم کا ریٹ بڑھا کر 2 لاکھ 40 ہزار 5 سو روپے فی ٹن اور 10ایم ایم -12ایم ایم کا ریٹ 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آغا اسٹیل انڈسٹریز نے بھی 16ایم ایم- 32 ایم ایم کا ریٹ بڑھا کر روپے 2 لاکھ 41 ہزار 5 سو اور 10ایم ایم -12 ایم ایم کا ریٹ 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے کر دیا۔

دسمبر 2022 کے آخری ہفتے میں، اسٹیل بار کے ریٹ 10 ایم ایم -12ایم ایم کے لیے 2 لاکھ 24 ہزار 50 سو روپے سے 2 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے اور 16ایم ایم – 25 ایم ایم کا فی ٹن ریٹ 2 لاکھ 22 ہزار 5 سو روپے سے 2 لاکھ 23 ہزار 5 سو روپے تھا۔

اس سے قبل سریے کی بلند ترین شرح جون 2022 میں 2 لاکھ 36 ہزار روپے تھی۔

رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران اسٹیل بار بنانے کے لیے اہم خام مال لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمد 17 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہو کر 10 لاکھ ٹن رہ گئی۔

تاہم درآمدی اسکریپ کی اوسط فی ٹن قیمت جولائی تا دسمبر 2022-23 میں 563 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 579 ڈالر تھی۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (پی اے ایل ایس پی) نے اسٹیٹ بینک پاکستان اور وزیر خزانہ پر زور دیا کہ وہ ایل سیز کو بروقت کھولنے کو یقینی بنا کر اسٹیل انڈسٹری کی مدد کریں۔

TAGGED:Featuredصنعت کے بند ہونے کے منڈلاتے خطراتفی ٹن اسٹیل بارز کی قیمتمینوفیکچررز نے خام مال کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی کے ایل آئی لاہورمیں ادویات کی قلت، گردوں کی ٹرانسپلانٹ بند
Next Article 40 ممالک کا فلسطینی اتھارٹی پر عائد اسرائیلی پابندی ہٹانے کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدالتی حکم پر سو فیصد عمل ہوگا دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیںگے، نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی؛ وزیر داخلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق کسی قسم کے جلسے…

November 22, 2024
دنیا

اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی

(ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد…

November 16, 2023
دنیا

قطر پر حملے کے بعد امارات کا ردعمل، اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر…

September 12, 2025
پاکستانکاروبار

ورلڈ بینک کی سندھ واٹر، ایگریکلچر منصوبے میں تبدیلیوں کی تجاویز

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی بینک نے پانی اور زراعت پر توجہ مرکوز کرتےہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر صوبائی حکومت…

April 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?