Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، یہ کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا پڑے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، یہ کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا پڑے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، یہ کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا پڑے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

Published May 7, 2024
Tags: Featured جوڈیشل کمیشن تو اس چیز پر بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس سیاسی ٹولہ شے سے یہاں تک پہنچا
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک): ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگا، دہشتگردوں کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے، دہشتگردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین استعمال کرکے ٹی ٹی پی کارروائی کررہی ہے، حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان میں ملتے ہیں، پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت کی ہر سطح پر مدد کی لیکن افغانستان کی عبوری حکومت نے وعدوں پر عملدرآمد تاحال نہیں کیا، ٹھوس شواہد موجود ہیں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔

میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان کا قیام ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جاچکے ہیں لیکن لاکھوں افغان شہری اب بھی پاکستان میں موجود ہیں، افغان شہریوں سے ملکی معیشت پر بوجھ پڑ رہا تھا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی تھی جب کہ بلوچستان میں دہشتگرد امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں، افواج پاکستان دہشتگردوں کے سامنے دیوار بنی ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں جوان شہید ہوئے، ناکام دہشتگردکارروائیاں ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسزدشمن کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، 26 مارچ کو ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا اس کا سرا افغان شہری تک گیا، داسو ڈیم حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، داسو ڈیم حملے کا خود کش حملہ آور افغان تھا، حالیہ حملوں میں ملوث دہشتگرد افغان شہری ہیں، دہشتگردوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آرمی چیف کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کیلیے کوئی جگہ نہیں۔

سانحہ 9 مئی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان کا مقدمہ نہیں، یہ پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ ہے، کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایاجائے، شہیدوں ی علامات کی تضحیک کی جائے، بانی کے گھر کو جلایا جائے، عوام اورفوج میں نفرت پیدا کی جائے یہ جو لوگ کرارہے ہیں اور کررہے ہیں ان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے، کسی بھی ملک میں ایسا ہو تو وہاں کے نظام انصاف پر سوال اٹھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جزا و سزا کے نظام پر یقین رکھنا ہے ، 9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی، ہم سب نے اپنی آنکھوں سے اس واقعے کو ہوتے دیکھا، ہم سب نے دیکھا کس طریقے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، افواج، ان کے لیڈرز، ایجنسیوں اور اداروں کے خلاف لوگوں کے ذہن بنائے گئے، ہم نے دیکھا کس طرح کچھ سیاسی لیڈرز نے چن چن کر بتایاکہ یہاں حملہ کرو، ہم نے دیکھا صرف فوجی تنصیبات پر حملے کرائے گئے جب یہ شواہد اور ساری چیزیں سامنے آئیں تو عوام کا غصہ اور رد عمل بھی آپ نے دیکھا، آپ نے دیکھا عوام کس طرح انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹے، جب کھل کر سامنے آگیا تو پروپیگنڈا شروع کیا گیا یہ فالس فلیگ آپریشن ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن تو اس چیز پر بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہو، یہ واقعات تو تاریخ پر ہیں اور آپ کے سامنے ہیں یہ بالکل وضح ہے، یہ بھی واضح ہے کس طرح ذہن سازی کی گئی کس طرح سے اہداف بنائے گئے، اس پر بھی کہا گیا جوڈیشل کمیشن بنادو تاکہ پتا چلایا جائے یہ حملہ ہوا کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کمیشن کے لیے تیار ہیں لیکن کمیشن پھر تہہ تک جائے، کمیشن یہ احاطہ کرے 2014 کے دھرنے کے مقاصد کیا تھے، پارلیمنٹ پی ٹی وی پر حملے کا بھی احاطہ کرے، کس طرح لوگوں کو یہ ہمت دی گئی ی عنصر ڈالا گیا ریاست کے خلاف کھڑے ہوں، سول نافرمانی کریں، بجلی کے بل جلائیں، کس طرح 2016 میں کے پی کے وسائل سے دارالخلانہ پر دھاوا بولا گیا، جوڈیشل کمیشن اس بات کا بھی احاطہ کرے، وہ یہ بھی دیکھے آئی ایم ایف کو کس طرح خط لکھے گئے، لابنگ کی گئی کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے دیا جائے اسے پیسہ نہ دو، کمیشن احاطہ کرے کہاں سے فنڈنگ آرہی تھی کہاں سے جارہی تھی، کون لوگ تھے جو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے، اگر ہم نے ان چیزوں کا احاطہ نہیں کیا اور نہیں کیا، تو 9 مئی کو ہونا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ یہ سارے کام کرتا رہے گا تو ایک دن وہ اپنی فوج پر پل پڑے گا، آپ کے سامنے یہ ہوا، جب وہ جھوٹ بولے اور جھوٹ بولتا جائے آپ اس کے جھوٹ کے آگے سچ نہ بولیں تو وہ ہر طرح کا پروپیگنڈا کرے گا، 9 مئی کی اصل حقیقت ہے کہ سیاسی ٹولہ شے سے یہاں تک پہنچا، اس نے اپنی فوج اور ادارے پر حملہ کردیا، پاکستان کی باشعور عوام 9 مئی کو کھڑے ہوئے، اس ٹولے سے پیچھے ہٹ گئے، اس نے خود کو اس انتشاری ٹولے سے دور کردیا، اس نے اس کی نفی کی اور مذمت کی، جب عوامی ردعمل دیکھا تو دوسرا جھوٹ فالس فلیگ آپریشن کا بولا گیا کہ ہم تو خود مظلوم ہیں، اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ اس عوام کو اتنا بے وقوف سمجھاجائے، اگر 9 مئی کو کرنے والوں اور کروانے والوں کو قانون کے مطابق سزا نہ دی گئی تو کسی کی جان مال آبرو محفوظ نہیں ہوگی، جزا و سزا پر یقین رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو قانون و آئین کے مطابق سزا دیں اور جلد سے جلد دیں۔

میجر جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ جو پاکستان کی فوج ہے یہ قومی فوج ہے، اس کے اندر تمام مکتبہ فکر کے لوگ ہوتے ہیں اس میں تمام رنگ و نسل کے لوگ ہیں اس کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، ہم پارلیمانی جمہوری نظام میں ہیں ہر حکومت وقت کے ساتھ فوج کا ایک غیر سیاسی مگر آئینی و قانون تعلق ہوتا ہے، ہمارے لیے تمام سیاسی سوچیں، سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنما قابل احترام ہیں، اگر کوئی سیاسی سوچ یا لیڈر یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے درمیان نفرت اور خلیج پیدا کرے، قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرے، فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرے تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا، ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کے لیے ایک راستہ ہے وہ قوم کے سامنے صدق دل سے معافی مانگے، وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی بجائے تعمیری سیاست میں حصہ لے جب کہ بات چیت سیاسی جماعت کو آپس میں زیب دیتی ہے اس میں فوج یا ادارے کا ہونا مناسب نہیں۔

TAGGED:Featuredجوڈیشل کمیشن تو اس چیز پر بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہوڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنسسیاسی ٹولہ شے سے یہاں تک پہنچا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چنئی: دونوں ہاتھوں سے معذور شخص تھانسن لائسنس یافتہ ڈرائیور ہےاورٹانگوں سے گاڑی چلاتا ہے
Next Article گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی: وزیراعلیٰ سندھ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

میرپور ماتھیلو:موٹر وے پرمقابلے میں مارا جانیوالا بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر گینگ کا سرغنہ اسلام آباد پولیس کا سب انسپیکٹر نکلا

میرپور ماتھیلو (ویب ڈیسک): میرپور ماتھیلو سکھر ملتان موٹر وے کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فروخت…

June 18, 2023
دنیا

امریکا:سمندری طوفان بیرل نےٹیکساس،لوزیانا اور کیریبین میں تباہی مچادی،لاکھوں لوگ متاثر

ٹیکساس (ویب ڈیسک): سمندری طوفان بیرل نے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7 افراد…

July 9, 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیل کے مظالم پر بھارتی حکومت کی خاموشی شرمناک ہے: پریانکا گاندھی

نئی دہلی (ویب‌ڈیسک): بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم…

August 12, 2025
پاکستان

عمران خان سے بچ کر رہنا، خواجہ آصف کی محمود اچکزئی کو تنبیہ

اسلام آبا د (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو…

September 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?