Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارسوئمنگ سوٹ کافیشن شو منعقد : نیم برہنہ کیٹ واک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارسوئمنگ سوٹ کافیشن شو منعقد : نیم برہنہ کیٹ واک
دلچسپ و عجیبدنیا

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارسوئمنگ سوٹ کافیشن شو منعقد : نیم برہنہ کیٹ واک

Published May 19, 2024
Tags: Featured سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد ماڈلز نے نیم برہنہ سوئمنگ سوٹ پہن کر کیٹ واک کی
Share
SHARE

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے، فیشن شو کا انعقاد جمعے کے روز کیا گیا، جس میں ماڈلز نے نیم برہنہ سوئمنگ سوٹ پہن کر کیٹ واک کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فیشن شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ قنزال کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی، جن میں سے زیادہ تر ایک ہی کپڑے پر مشتمل اور لال، خاکستری اور نیلے رنگوں پر مشتمل تھے، زیادہ تر ماڈلز کے کندھے اور کندھوں کا نچلا حصہ برہنہ تھا۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے قنزال نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ سعودی عرب ایک قدامت پسند ملک ہے، لیکن ہم نے عرب دنیا کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے، ہمیں یہ اندازہ تھا کہ سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کا فیشن شو ایک تاریخی لمحہ ہوگا، کیوں کہ یہ سعودی عرب میں پہلی بار ہونے جارہا تھا، اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں، یہ فیشن شو سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع ریڈ سی ریزورٹ میں ریڈ سی فیشن ویک کے افتتاح کے دوسرے روز منعقد ہوا، یہ ریزورٹ ریڈ سی گلوبل کا حصہ ہے، جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت گیگا پراجیکٹس میں سے ایک کا حصہ ہے۔

محمد بن سلمان جو کہ2017 سے سعودی شاہ کے ولی عہد ہیں، نے سعودی عرب کا مثبت اور روشن خیال چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلیے معاشی و سماجی تبدیلیوں پر متشمل متعدد اقدامات کیے ہیں، انھوں نے مذہبی پولیس کو ہٹانے، سینیما کھولنے اور میوزک کنسرٹس سمیت متعدد ایسے اقدامات کیے ہیں،

شام کے فیشن انفلوئنسر شوق محمد جو اس فیشن شو میں موجود تھے، نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے معاشرے کو دنیا کیلیے کھولنا اور اپنے فیشن اور سیاحتی سیکٹر کی نمو کیلیے ایسے اقدامات حیران کن نہیں ہیں، فرانسیسی انفلوئنسر رافیل سیماکوربے جو اس فیشن شو کا حصہ تھے، نے کہا کہ میرے لیے یہ کوئی اہم بات نہیں ہے، لیکن جب سعودی عرب کی بات کی جائے تو پھر یہ ایک بڑی کامیابی اور بڑی بہادری کی بات ہے، اس لیے میں اس کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی فیشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق فیشن انڈسٹری نے 2022 میں 12.5 ارب ڈالر کا کاروبار کیا اور 2لاکھ 30ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا، جو کہ سعودی جی ڈی پی کا 1.4 فیصد ہے۔

TAGGED:Featuredسعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارسوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقادماڈلز نے نیم برہنہ سوئمنگ سوٹ پہن کر کیٹ واک کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ صورتحال:سوشل میڈیا پر ’بلاک آؤٹ 2024‘ کی تحریک نے زور پکڑ لیا،سیلینا گومز کےایک ملین فالوورز کم ہوگئے
Next Article معاشی تباہی کی ایک چھوٹی جھلک:وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ 18 ہزار ارب کا بجٹ پیش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

عراقی عدالت نےداعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنادی

بغداد (ویب ڈیسک): داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو عراق میں سزائے موت سنادی گئی۔غیر ملکی خبر…

July 11, 2024
انٹرٹینمنٹ

فلم’پٹھان‘ کا ٹریلردنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلردنیا کی سب سے اونچی عمارت ’برج خلیفہ‘ پر…

January 18, 2023
پاکستانصحت

کراچی میں منکی پاکس پھیل گیا، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

کراچی(ہیلتھ ڈیسک): شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے انفیکشن کنٹرول الرٹ جاری کردیا گیا۔طبی…

August 17, 2024
پاکستان

انوار الحق کاکڑ سینیٹ سے مستعفی، نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام…

August 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?