Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: معاشی تباہی کی ایک چھوٹی جھلک:وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ 18 ہزار ارب کا بجٹ پیش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > معاشی تباہی کی ایک چھوٹی جھلک:وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ 18 ہزار ارب کا بجٹ پیش
پاکستانکاروبار

معاشی تباہی کی ایک چھوٹی جھلک:وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ 18 ہزار ارب کا بجٹ پیش

Published May 19, 2024
Tags: Featured آئی ایم ایف کا تجویز کردہ نئے بجٹ کا مسودہ بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ نئے بجٹ کا مسودہ پیش کر دیا ہے جس میں بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جو سود ادائیگی کیلیے ریکارڈ 9 ہزار 700 ارب روپے مختص کرنے کی وجہ سے اس سال کے مقابلے میں ایک چوتھائی زیادہ ہے۔سود ادائیگی کی کل رقم، ایف بی آر ٹیکس وصولی اور بجٹ سرپلس اہداف پر عدم اتفاق کی وجہ سے بجٹ کے اعدادو شمار فی الوقت عبوری نوعیت کے ہیں، اخراجات کو متوازن کرنے کی کوششوں کے طور پر وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت کو 8 سے 10 وفاقی وزارتیں بھی ختم کرنا پڑ سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق باضابطہ اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کیلیے مجوزہ 12 ہزار 400 ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کو مزید بڑھانے کا کہا ہے۔ وزیر اعظم نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلیے مجوزہ 1 ہزار ارب روپے کی مختص رقم میں مزید اضافے پر بھی زور دیا۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری بات چیت کی وجہ سے بجٹ کا حجم، بنیادی بجٹ سرپلس کا ہدف اور سود ادائیگیوں کیلیے مختص رقم تاحال غیر حتمی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کی بنیاد پر اگلے سال کے بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہو سکتا ہے جو اس سال کے اصل بجٹ کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے، بجٹ کے حجم میں بڑے پیمانے پر اضافہ معاشی زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، سود ادائیگی کیلیے 9 ہزار 700 ارب روپے مختص کرنے کے آئی ایم ایف کے اصرار کی وجہ سے وزارت خزانہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

آئی ایم ایف سود ادائیگی کیلیے 9 ہزار 700 ارب روپے مختص کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ یہ رواں سال کے بجٹ سے 33 فیصد زائد ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال میں سود ادائیگی کا تخمینہ 8 ہزار 800 ارب روپے سے 9 ہزار ارب روپے لگایا ہے، سود ادائیگی کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آئی ایم ایف کو شرح سود میں کوئی بڑی کمی نظر نہیں آرہی ہے جو تاریخی طور پر 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے جس سے معاشی ترقی کا دم گھٹ رہا ہے۔

وزارت دفاع نے دفاعی اخراجات کیلیے 2.25 ٹریلین روپے مانگے ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے 2.1 ٹریلین روپے دینے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ رواں مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ ہوگا۔ وزیر اعظم کے 4 سے 7 جون تک دورہ چین کے باعث قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کی تاریخ بھی حتمی طور پر طے نہیں ہو سکی۔

TAGGED:Featuredآئی ایم ایف کا تجویز کردہ نئے بجٹ کا مسودہبجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارسوئمنگ سوٹ کافیشن شو منعقد : نیم برہنہ کیٹ واک
Next Article یوکرینی باکسر اولیکساندر برطانوی حریف ٹائسن کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بن گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

زرداری اور نوازشریف کی دبئی میں طویل بیٹھک، نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا

(ویب ڈیسک ):دبئی میں پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنماؤں میں طویل ترین مشاورت جاری ہے مگر…

July 27, 2023
دلچسپ و عجیب

مِس یونیورس مقابلہ: مس ایل سلواڈور بٹ کوائن کے لباس میں شریک

کراچی (ویب ڈیسک): نیواورلینز: ایل سلواڈور سے منتخب ہونے والی حسینہ اب نیواورلینز کے مقابلہ حسن میں شامل ہوں گی۔…

January 17, 2023
دنیاصحت

عالمی ادارۂ صحت نے کھانسی کے شربت سےبچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی

(ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کھانسی کے شربت سےبچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب…

October 8, 2025
دنیا

علاقائی کشیدگی:سوئیڈن کا بیروت میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان، شہری جلد وہاں سےنکل جائیں؛ سوئیڈش وزیرخارجہ

بیروت (ویب ڈیسک): یورپی ملک سوئیڈن نے علاقائی کشیدگی کے پیش نظر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سفارتخانہ بند کرنے…

August 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?